بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

امام زمانہ (عج) کی ولادت کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں محافل اور جشن کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام گورسائی نالہ کے زیر اہتمام بھی ایک عظیم الشان محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے شعراء نے شرکت کی۔
سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ محفل مسجد فاطمۃ الزہرا میں نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوئی جس میں علماء، شعراء اور علاقے کے متعدد افراد نے شرکت کی۔
محفل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید مختار حسین جعفری نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم سب کے لیئے ضروری ہیکہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ امام زمانہ کے ظہور کی راہ ہموار ہوسکے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس محفل میں مولانا مختار جعفری کے علاوہ مولانا کرار علی، مولانا ذوالفقار علی، مولانا روح اللہ، مولانا نذیرحسین، مولانا سلمان حسین، مولانا بشیر حسین، مولانا ضرغام عسکری نے شرکت کی اور امام زمانہ کی شان میں قصیدے اور اشعار پڑھے۔
علماء کے علاوہ اس محفل میں متعدد شعراء نے بھی شرکت کی جن میں شاعر محتشم احتشام بٹ، ڈاکٹر ذاکر حسین، ارشد نقوی، علی نصراللہ، اور دیگر شعراء شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment