بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں کے مانڈا علاقے میں اترا کھنڈ نمبر کی یاترا گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ 17 یاتری زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی بسپتال منتقل کیا گیا۔
سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں کے مانڈا علاقے میں گزشتہ شام ياترا گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس ٹیمیں جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران 17 زخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی بسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس گاڑی میں ویشنو دیوی یاتری سوار تھے اور مندر میں حاضری دینے کے بعد وہ واپس گھر کی طرف جارہے تھے کہ اسی اثنا میں مانڈا کے نزدیک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
سن رائز نیوز ایجنسی کو ملی اطلاعات کے مطابق اترا کھنڈ نمبر پلیٹ کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 17 یاتری زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو چکی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
Comments
Post a Comment