بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

ملک بھر میں کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا، 2 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا


نئی دہلی: آج ملک بھر میں کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے چاند دیکھنے کی کوئی اطلاع ملی ہے لہٰذا کل یعنی یکم مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ نہیں ہوگی۔

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان جامع مسجد دہلی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹنہ میں امارت شرعیہ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ چاند نہیں دیکھا گیا۔

دوسری جانب جامع مسجد دہلی کے نائب امام شعبان بخاری کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں اطلاع دی گئی ہے کہ چاند دیکھے جانے کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کی جانب سے چاند دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، نیز اگر کہیں چاند دیکھنے کا شرعی ثبوت مل جائے تو اس کی بنیاد پر بھی اعلان کیا جاتا ہے مگر انتیسویں شعبان کو چاند نہیں دیکھا گیا، اس لئے کل شعبان کی تیس تاریخ ہے۔

ادھر کشمیر کے مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام نے بھی کہا ہیکہ ابھی تک کہیں سے بھی چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذٰا 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔

دوسری جانب اہل سنت والجماعت کے مرکز، الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ کی جانب سے بھی ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا گیا ہے کہ رویت ہلال کا کوئی شرعی ثبوت نہیں ملا لہٰذا کل یکم مارچ کو شعبان کی تیس تاریخ ہے۔ 

مرکزی ادارہ شرعیہ، پٹنہ کے صدر مفتی محمد حسن رضا نوری نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ چاند نہیں دیکھاگیا لہٰذا کل یعنی یکم مارچ کو شعبان کی تیس تاریخ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے