بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

سن رائز نیوز ایجنسی: بھارتیہ جنتا پارٹی 26 سال بعد دہلی میں برسر اقتدار آگئی ہے اور بی جے پی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھالیا ہے اور ان کی حلف برداری کے ساتھ ہی وہ دہلی کی چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔
سن رائز نیوز ایجنسی کے مطابق ریکھا گپتا نے رام لیلا میدان میں منعقدہ تقریب میں عہدے کا حلف لیا جس کے بعد وہ سشما سوراج، شیلا ڈکشٹ اور آتشی کے بعد دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ بنی ہیں۔
واضح رہے کہ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت این ڈی اے کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی اسٹیج پر موجود تھے، اس کے بعد یکے بعد دیگرے کابینہ کے وزراء نے حلف لیا، جن میں پرویش ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر اندرراج، کپِل مشرا اور پنکج سنگھ شامل تھے۔
تقریب کے لیے تین الگ الگ اسٹیج تیار کیے گئے تھے، مرکزی اسٹیج پر وزیر اعظم نریندر مودی، لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، نامزد وزیر اعلیٰ، ان کی کابینہ کے اراکین اور این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ موجود تھے اور دوسرے اسٹیج پر مذہبی رہنما اور معزز مہمان موجود تھے، جبکہ تیسرے اسٹیج پر موسیقی کے پروگرام سے وابستہ فنکار تھے۔
قابل ذکر ہیکہ ریکھا گپتا نے حلف لیتے ہی اپوزیشن پر جم کر حملہ کیا اور اعلان کیا کہ گزشتہ 12 سالوں میں بدعنوانی میں ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جائے گا اور عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment