بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

وراٹ کوہلی کی شاندار کارکردگی، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ویراٹ کوہلی

دبئی میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا کر پاکستان کو شکست دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا، اس میچ میں ویراٹ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 51ویں سنچری لگائی۔
واضح رہے کہ ویراٹ کوہلی دنیا بھر میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں، کوہلی کی سنچری اس وقت آئی جب بھارت کو پاکستان کے خلاف جیتنے کے لیے 242 رنز کی ضرورت تھی۔
اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ویراٹ کوہلی کریز پر آئے، تیسرے نمبر پر آتے ہوئے انہوں نے شاندار بلے بازی کی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ 
وراٹ نے 111 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی، اس سے قبل انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں میں اپنے 50 رنز مکمل کیے، ان کی 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز ہندوستان کو سیمی فائنل تک لے گئی جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس میچ میں ویراٹ کوہلی نے ونڈے کریئر میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، اس کے ساتھ ہی ویراٹ ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، ون ڈے میں ان کے نام کل 158 کیچز درج ہیں، ان دو بڑے ریکارڈز کے ساتھ ویراٹ کوہلی نے دکھایا ہے کہ وہ بڑے ٹورنامنٹس کے کھلاڑی ہیں۔
یاد رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، بھارت نے 242 رنز کا ہدف 43ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 62، محمد رضوان نے 46 اور خوشدل شاہ نے 38 رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح سے بھارت نے شاندار جیت اپنے نام کر لی۔

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے