بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

جموں کشمیر میں 7 سال بعد پنچایتی الیکشن کی تیاریاں مکمل، اپریل/مئی میں ہوسکتے ہیں انتخابات

سرینگر: جموں و کشمیر میں سات سال کے وقفے کے بعد اپریل/مئی میں پنچایت انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو خطے میں جمہوری عمل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ 20 جنوری کو شائع کی گئی تھی۔ انتخابی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ضروری انتخابی سامان کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کمیشن تقریباً چالیس ہزار ووٹنگ کمپارٹمنٹس اور دیگر 64 اہم اشیاء حاصل کر رہا ہے۔ سامان کی خریداری کے معاہدے کو 11 مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے، جبکہ فراہمی ایک ماہ کے اندر متوقع ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق جموں و کشمیر میں اس وقت كل 38,800 پولنگ اسٹیشنز موجود ہیں، جن میں سے 18,700 جموں ڈویژن اور 20,100 کشمیر ڈویژن میں واقع ہیں۔ خطے میں آخری بار پنچایت انتخابات 2018 میں منعقد ہوئے تھے، جبکہ منتخب پنچایتوں کی میعاد 2023 میں مکمل ہو چکی تھی۔ یہ انتخابات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ہونے والے پہلے پنچایتی انتخابات ہیں۔
 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے