بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

عترت سوسائٹی موہری گورسائی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے علماء اور شعراء نے شرکت کی اور امام زمانہ کی شان میں فضائل بیان کیئے۔
سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ محفل زیارت سید ولی شاہ شیرازی موہری گورسائی میں منعقد ہوئی جس میں شیعہ اور سنی تمام افراد نے بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کی۔
محفل میں مولانا سید مختار حسین جعفری، مولانا سید ذاکر حسین جعفری اور مولانا سید ظہیر عباس جعفری نے خطاب کیا اور امام زمانہ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس محفل کی نظامت عالی جناب سید ناصر حسین نے کی۔
سن رائز نیوز ایجنسی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اس محفل میں ضلع بھر کے نامور شعراء نے بھی شرکت کی اور اپنا اپنا کلام پیش کیا، جن شعراء نے اس محفل میں شرکت کی ان میں محتشم احتشام بٹ، مولانا بشیر، مولانا علی نواز معروفی، مولانا کرار علی، مولانا روح اللہ، سید علی نصراللہ، سید حسن عبداللہ، سید مطلوب حسین، سید ذاکر حسین ، وارث حسین شاہ اور دیگر شعراء شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment