بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

ایرانی سپریم لیڈر کا سید حسن نصر اللہ کی تدفین کے موقع پر اہم بیان جاری


ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ اور ان کے جانشین کی تشییع جنازہ کے موقع پر ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ کو ایک عظیم لیڈر قرار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت‌ الله خامنہ ای نے لبنان سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی تدفین کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ استکبار، ظلم اور اشتعال کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے جاری بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

قال الله عزّ و جل: وَ لِلّٰهِ العِزَّةُ وَ لِرَسولِهِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون.

خطے میں مزاحمت کے روح رواں اور عظیم مجاہد حضرت سیّد حسن نصر الله اعلی الله مقامه اس وقت عزت و افتخار کی سربلندیوں پر ہیں، ان کا پاک بدن جهاد فی‌سبیل‌ الله کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا، ان کی روح روز بروز سرفراز تر ہوتی چلی جائے گی۔ دشمن جان لے کہ استکبار، ظلم اور اشتعال کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔ مزاحمت الله کے حکم سے اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر ہی دم لے گی، جناب سیّد ہاشم صفیّ‌ الدّین رضوان الله علیه کا نیک نام اور خوبصورت چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ میں درخشاں ستارہ ہے، وہ لبنان میں مزاحمتی قیادت کے بہت قریب اور ان کا اٹوٹ انگ تھے۔ ان دو ہستیوں سمیت حال ہی میں شہید ہونے والے اور تمام شہداء پر خدا و اس کے صالح بندوں کا سلام۔ لبنان کے غیور جوانوں اور میرے فرزندوں کو سلام۔

سیّدعلی خامنہ ای 



Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے