بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

کینیڈا کے وزیر اعظم کی امریکی صدر کو دھمکی، ناجائز ٹیرف لگائی تو سخت جواب ملے گا


کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4 مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور 10,000 سرحدی محافظ شامل ہیں تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔ٹروڈو کا کہنا ہے کہ میں کئی ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ جو فینٹانائل منشیات امریکا پہنچ رہی ہے، اس کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ کینیڈا سے آ رہا ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اسے مزید کم کرنا ہے، اسی لیے ہم نے اپنی سرحدی نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، یہ اقدامات منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر فینٹانائل نامی خطرناک نشہ آور دوا کی روک تھام کے لیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ چین سے آنے والی درآمدات پر بھی 10 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے گا، جو کہ پہلے سے موجود ٹیرف میں دگنا اضافہ ہو گا۔

ماہرین کے مطابق اگر امریکا کینیڈا پر ٹیرف نافذ کرتا ہے تو کینیڈا بھی جوابی اقتصادی اقدامات کرے گا، جس میں امریکی درآمدات پر جوابی ٹیرف شامل ہو سکتے ہیں۔

تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور دونوں معیشتوں میں تجارتی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے