بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

میر واعظ عمر فاروق کے والد نسبتی کا انتقال، حکام نے جامع مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی


سرینگر: میر واعظ عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ کشمیرکے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی گذشتہ رات دیر گئے طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں اور ان کا نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد جامع مسجد سری نگر میں پڑھا جائے گا لیکن کچھ دیر بعد ان کے دفتر سے ایک اور بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ: اطلاع دی جاتی ہے کہ انتظامیہ نے ایک بار پھر جامع مسجد سری نگر کے دروازوں کو سیل کرتے ہوئے اس کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ میر واعظ کشمیر کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی، جو کل رات انتقال کر گئے، کی جامع مسجد نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میر واعظ منزل غم کے لمحات اور مذہبی رسومات میں بھی طاقت کے استعمال پر حکام کی شدید مذمت کرتا ہے اور اب مرحوم کی نماز جنازہ اب مسجد وزیر محمد خان باغات برزلہ میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے