بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

قطر کے امیر کا ایران دورہ، ایرانی سپریم لیڈر کے علاوہ اہم شخصیات کے ساتھ اہم ملاقاتیں


تہران: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی دورے پر ایران پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے علاوہ ملک کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران پہنچنے پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قطری امیر کا پرتپاک استقبال کیا، قطری امیر کو گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں غزہ کی عوام کے لیے بھی اسلامی ممالک کے مربوط اقدامات کی ضرورت پرزور دیا۔ خطے میں تنازعات کے حل کا بہترین زریعہ بات چیت ہونے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر صدر ایران نے کہا کہ پڑوسی اور علاقائی ملکوں کے ساتھ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، فوجی اور سیکیورٹی روابط میں توسیع اور تقویت اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی ہے اور اس درمیان دوست اور برادر ملک قطر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس پریس کانفرس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے قطر کی ثالثی کی کوششوں کی قدردانی بھی ضروری ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امیر قطر سے ملاقات میں، غزہ کے عوام کے درد وغم کو کم کرنے اور مشکلات دور کرنے نیز ان کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ روکنے کے لئے، اسلامی ملکوں کی متحدہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

دوسری جانب امیر قطر نے اپنے دورہ تہران پر خوشی کا آظہار کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ ایسے حالات میں انجام پایا ہے کہ علاقے کو تغیرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لئے ہمیں باہمی مشاورت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے