بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی پی کے کارکنوں نے التجا مفتی کی قیادت میں آج 13 جولائی کے شہداء پر بی جے پی لیڈر کے ریمارکس کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ شہدا کے وارث زندہ ہیں جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق التجا مفتی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا 70 سال قبل ان شہیدوں نے تانا شاہی راج کے خلاف اپنی جانیں نچھاور کیں، یہاں لوگوں پر ظلم تھا جس کے خلاف بولتے ہوئے وہ شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان شہیدوں کی توہین کو برداشت نہیں کریں گے ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی یہاں ایک سیاسی تحریک شرع ہوئی اور پھر جمہوری نظام قائم ہوا۔
التجا نے کہا کہ اگر ان شہیدوں نے قربانیاں نہ دی ہوتیں تو یہاں جمہوری نظام قائم نہیں ہوتا۔
التجا مفتی نے مزید کہا کہ کل ہمارے ان شہیدوں کی توہین کی گئی جو قطعی غلط ہے بی جے پی ہماری اجتماعی تاریخ کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی لیڈر سنیل شرما جموں وکشمیر کے لوگوں سے معافی مانگیں اور جموں کشمیر کے ہر انسان کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ 13 جولائی کے 22 شہید ہمارے ہیرو تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔
Comments
Post a Comment