بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر السدیر میں عید کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ہوا جبکہ مکہ، مدینہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، سعودی عرب میں عیدالفطر بروز اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ملکی اور غیرملکی شہری بھی چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی چاند نظر آگیا، خلیجی ملک میں عیدالفطر کل منائی جائے گی جس کا سرکاری اعلان کردیا گیا۔
ادھر جانب شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اماراتی فتویٰ کونسل کا اجلاس ابوظبی کے تاریخی قلعہ الحصن میں ہوا۔
اجلاس کی صدارت شیخ عبداللّٰہ بن بیہ اور ڈاکٹر عمر حبتور الدرعی نے کی۔ اجلاس میں شرعی، فلکیاتی اور قانونی ماہرین اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
اسی دوران ایک اور خلیجی ملک قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ قطر میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔
Comments
Post a Comment