بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آگیا، 31 مارچ بروز پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی


مہنڈر: ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام مکاتب فکر کے مذہبی رہنماؤں اور تنظیموں نے کل 31 مارچ 2025 بروز پیر کو عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے۔

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان، شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں، آل جموں وکشمیر شیعہ ایسی سی ایشن، مفتی اعظم ناصر الاسلام سمیت تمام مذہبی رہنماؤں نے عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل 31 مارچ بروز پیر کو جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ عید الفطر اسلامی کیلنڈر کے سب سے اہم دنوں میں سے ایک ہے جو ایک ماہ کے طویل روزے اور روحانی عکاسی کے اختتام کی علامت ہے جسے رمضان کہا جاتا ہے، یہ تہوار اسلامی کیلنڈر کے دسویں مہینے شوال کی پہلی تاریخ کو منایا جاتا ہے، پوری دنیا کے مسلمان اس خوشی کے موقع کو منانے کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں۔

عید الفطر بخشش، مہربانی، رحم دلی اور سخاوت کا دن ہوتا ہے، یہ خاندانوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھا ہونے، کھانا بانٹنے اور تحائف لینے دینے کا دن ہوتا ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے