بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس تقریباً ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گا جس میں وزیر اعلیٰ عمر عبدالله 7 مارچ 2025 کو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کا سال 2025-26 کا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 40 دنوں پر محیط اس بجٹ اجلاس کی کل 22 نشستیں ہوں گی، یہ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کی قانون ساز اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔
دو دن پرائیویٹ ممبرز کی قراردادوں کے لیے اور ایک دن پرائیویٹ ممبرز کے بلز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا 5 روزہ اجلاس 4 نومبر 2024 کو سری نگر میں منعقد ہوا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں سات سال کے طویل وقفے کے بعد اپنی قانون ساز اسمبلی کا یہ پہلا بجٹ اجلاس منعقد کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر کا آخری بجٹ اجلاس 2018 میں ہوا تھا جب پی ڈی پی- بی جے پی مخلوط حکومت میں اس وقت کے وزیر خزانہ حسیب درابو نے جنوری میں بجٹ پیش کیا تھا۔
Comments
Post a Comment