بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے اس دوران تمام متعلقہ محکموں کو قریبی تال میل سے کام کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی سمیت دیگر تمام انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بھی ملک بھر کے ساتھ ساتھ 2 مارچ یعنی اتوار سے ماہ مبارک رمضان شروع ہو رہا ہے۔
عمر عبدالله نے ہفتے کو اپنے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کل سے شروع ہونے والے ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سری نگر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
انہوں نے کہا، متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ قریبی تال میل سے کام کریں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی خاص طور پر سحری اور افطاری کے دوران سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ محکموں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ مناسب پانی کی فراہمی، ٹریفک کا انتظام اور قیمتوں کے ضابطے کے ساتھ ضروری اشیا کی دستیابی کو بھی بر حال میں یقینی بنائیں۔
Comments
Post a Comment