بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں ہندوستان اور پاکستان سے بھی زیادہ طویل روزہ رکھنا پڑتا ہے۔
رواں برس رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں ہے۔
سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے 30 منٹ ہے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20 گھنٹے طویل ہے، ہم اس رپورٹ میں تفصیل سے بتائیں گے کہ کس ملک میں کتنے گھنٹے کا روزہ رکھا جا رہا ہے:
ہر ملک میں سحر و افطار کے اوقات مختلف ہوتے ہیں جس کا انحصار سورج طلوع اور غروب ہونے پر ہوتا ہے، ایسا جغرافیائی محل وقوع کے باعث ہوتا ہے۔
اس سال دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے ساڑھے 16 گھنٹے کے قریب ہوگا۔ مندرجہ ذیل رپورٹ میں ان ممالک کے روزوں کے اوقات سے متعلق تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق الجزائر میں 16 گھنٹے 44 منٹ کا سب سے طویل دورانیے کا روزہ ہوگا جبکہ صومالیہ میں یہ دورانیہ صرف 13 گھنٹے کا ہوگا۔
اس کے علاوہ زیادہ تر عرب ممالک میں 16 سے 17 گھنٹے کے درمیان کا روزہ ہوگا۔
جن ممالک میں طویل ترین دورانیے کے روزے ہوں گے ان میں سویڈن (کیرونا): 20 گھنٹے 30 منٹ۔ ناروے: 20 گھنٹے 30 منٹ۔ فن لینڈ (ہیلسنکی): 19 گھنٹے 9 منٹ۔ آئس لینڈ (ریکجاوک): 19 گھنٹے 59 منٹ۔
اس کے علاوہ گرین لینڈ (نُک): 20 گھنٹے۔ کینیڈا (اوٹاوا): 16.5 گھنٹے۔ الجزائر: 16 گھنٹے 44 منٹ۔ اسکاٹ لینڈ (گلاسگو): 16.5 گھنٹے۔ سوئٹزرلینڈ (زیورخ): 16.5 گھنٹے۔ اٹلی (روم): 16.5 گھنٹے۔ اسپین (میڈرڈ): 16 گھنٹے۔ برطانیہ (لندن): 16 گھنٹے اور فرانس (پیرس): 15.5گھنٹے شامل ہیں۔
جن ممالک میں مختصر ترین دورانیے کے روزے ہوں گے ان میں برازیلیا، برازیل: 12-13 گھنٹے۔ ہرارے، زمبابوے: 12-13 گھنٹے۔ اسلام آباد، پاکستان: 12-13 گھنٹے۔ جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ: 11-12 گھنٹے۔ مونٹیویڈیو، یوراگوئے: 11-12 گھنٹے۔
اس کے علاوہ بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے۔ کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے۔ دبئی متحدہ عرب امارات: 13 گھنٹے۔ نئی دہلی، بھارت: 12.5 گھنٹے۔
جکارتہ، انڈونیشیا:12.5 گھنٹے۔ مدینہ، سعودی عرب: 13 گھنٹے۔ نیویارک، امریکہ: 13 گھنٹے (تقریبا) استنبول، ترکی: 13گھنٹے (تقریبا) شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکینڈے نیویا ممالک میں روزے کے اوقات نمایاں طور پر طویل ہوں گے۔
سویڈن، ناروے اور فن لینڈ جیسے ممالک میں، کچھ علاقوں میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زیادہ ہوگا۔
مثال کے طور پر سوئیڈن کے کیرونا میں سورج صرف چند منٹوں کے لیے ڈوبتا ہے اور کچھ شمالی مقامات پر تو بالکل بھی غروب نہیں ہوتا۔
گرین لینڈ کے دارالحکومت میں بھی آدھی رات کے سورج کے رجحان کی وجہ سے 20 گھنٹے تک روزہ رکھا جائے گا, برازیل، زمبابوے اور پاکستان وغیرہ میں روزہ 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہے گا۔
آئس لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 59 منٹ کے روزے ہوں گے جب کہ فن لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 9منٹ کے روزے ہوں گے۔
Comments
Post a Comment