بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

جامع مسجد سرینگر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ، مسجد کے کونے کونے کو منور کر دیا گیا


سرینگر: سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی خوبصورتی میں اس وقت چار چاند لگ گئے جب انجمن اوقاف جامع مسجد نے مسجد کے چاروں طرف بہترین لائٹس لگا کر مسجد کی خوبصورتی میں مزید اِضافہ کیا۔

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس عالیشان کام کا افتتاح میرواعظِ کشمیر اور انجمن اوقاف جامع مسجد کے سربراہ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جمعہ کے روز نمازِ مغرب کے بعد روشنیوں کا بٹن دبا کر کیا جب کہ اس موقع پر عقیدت مندوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

انجمن اوقاف نے ان تمام معاونین اور عملے کے ارکان کا شکریہ ادا کیا جن کی حمایت سے یہ کاوش ممکن ہو سکی۔ انجمن کے مطابق اس لائٹنگ سے مسجد کی خوبصورتی اور کشش میں اضافہ ہوگا، لوگوں کو پُرسکون اور اطمینان بخش ماحول ملے گا جس سے لوگوں کو عبادات کے لیے مزید ترغیب ملے گی۔

واضح رہے کہ اس بات کی جانکاری انجمن اوقاف جامع مسجد نے ایک پریس نوٹ میں یہ جانکاری دیتے ہوئے دی اور کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کر رہی ہے کہ جامع مسجد کے لائٹس الیومینیشن پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ بابرکت ماہِ رمضان کے دوران کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، اس منصوبے کا مقصد تاریخی مسجد کے روحانی ماحول کو مزید خوبصورت بنانا اور ان گنت عبادت گزاروں کے لیے ایک  پُرسکون ماحول فراہم کرنا ہے جو سال بھر مسجد میں حاضری دیتے ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے