بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

وقف ترمیمی بل کو لیکر جے ڈی یو میں بغاوت، درجنوں لیڈروں نے پارٹی چھوڑ دی


بہار: راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل 2024 پاس ہونے کے بعد بہار میں جے ڈی یو میں افراتفری اور بغاوت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی یو نے وقف بل ترمیمی بل کی حمایت کی تھی جس کے بعد بل کی حمایت کرنے سے ناراض 6 مسلم لیڈروں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، ان میں اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری محمد شاہ نواز ملک، ریاستی جنرل سکریٹری محمّد شامل ہیں۔اسی طرح تبریز صدیقی علی گڑھ، بھوجپور سے پارٹی ممبر محمد، دلشان رین اور موتیہاری کی ڈھاکہ اسمبلی سیٹ سے سابق امیدوار محمد قاسم انصاری شامل ہیں۔ 

اس طرح اب تک بہار کے چھ مسلم لیڈر نتیش کمار کی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، تاہم پارٹی نے ان لیڈروں کے پارٹی سے تعلق کی تردید کی ہے۔

جے ڈی یو کے جن مبینہ لیڈروں نے استعفیٰ دیا ہے ان میں اقلیتی محاذ کے ریاستی سکریٹری محمد نواز ملک، جے ڈی یو لیڈر قاسم انصاری، اقلیتی سیل کے صدر شاہنواز عالم شامل ہیں جنہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ جے ڈی یو اقلیتی محکمہ کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد تبریز صدیقی علی گڑھ نے اپنا استعفیٰ نتیش کمار کو بھیجا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تبریز صدیقی علی گڑھ نے کہا کہ پارٹی نے مسلم کمیونٹی کے خلاف فیصلے کی حمایت کی جس نے پچھلے 19 سالوں سے جے ڈی یو کی حمایت کی تھی، یہ حامیوں کے ساتھ غداری ہے، اس کا اثر بہار کے اسمبلی انتخابات 2025 میں نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل 2024 منظور ہونے کے بعد جے ڈی یو کے اندر افراتفری شروع ہوگئی تھی، جے ڈی یو کے مسلم لیڈروں نے یہ کہہ کر سیاسی طوفان کھڑا کر دیا تھا کہ جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا، پارٹی کے مسلم لیڈروں میں ایم ایل سی غلام غوث، ایم ایل سی خالد انور، سابق ایم پی اور قومی جنرل سکریٹری غلام رسول بلیاوی، اقلیتی محاذ کے صدر سلیم پرویز، سابق ایم پی اشفاق کریم اور اشفاق احمد اس کی مخالفت کرتے رہے ہیں، ایسے میں اب سب کی نظریں ان کے موقف پر جمی ہوئی ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے