بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

جاوید احمد رانا کا دورہ پیر پنجال، محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کے ساتھ ملاقات


 پونچھ: وزیر جنگلات جاوید احمد رانا نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ وہ پیر پنجال کے علاقے میں دیکھی جانے والی نایاب اور معدوم ہونے والی انواع کے تحفظ کے لئے اِختراعی اقدامات کریں۔
سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاوید رانا نے یہ ہدایات پیر پنجال کے دورے کے دوران دیں جہاں اُنہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کے ساتھ مختلف تحفظاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
وائلڈ لائف پروٹیکشن نے گزشتہ برس نوشہرہ اور شکیرہ سے برینڈٹ ہیج ہاگ کو پکڑا تھا اور مکمل سائنسی تجزیے اور مطالعات مکمل کرنے کے بعد قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا گیا، اسی طرح اکتوبر 2024 ء میں راجوری کے گھمبیر مغلیاں سے چکنے بالوں والے اوٹر کی موجودگی کی تصدیق کی گئی تھی اور جنوری 2025 میں نوشہرہ سے انتہائی نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار پینگولن کی موجودگی کا پتہ چلا تھا۔جاوید رانا نے کہا کہ یہ نتائج محکمہ وائلڈ لائف کے لئے بڑی خبر ہیں اور ان کی حفاظت اور تحفظ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان علاقوں میں تحفظاتی اَقدامات کرنے کی ضرورت ہے جہاں حیاتیاتی تنوع برینڈٹ ہیج ہاگ، پینگولن، اوٹرز اور دیگر نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع کی سپورٹ کرتا ہے۔
جاوید رانا نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان سرگرمیوں کا جائزہ لیں جن سے حیاتیاتی تنوع کو خطرہ لاحق ہے اور ایسے ممکنہ حل تلاش کریں جو ماحولیاتی، اِقتصادی اور سماجی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خدشات اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث ماحولیاتی تحفظ عالمی ترجیح بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی توازن کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ فطرت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے زیادہ حساس رویہ اَپنایا جائے کیوں کہ ہر جاندار ماحولیاتی نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر ہم ان کا تحفظ چاہتے ہیں تو ہمیں انسانی ترقی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے درمیان ایک نازک توازن برقرار رکھنا ہوگا۔
جاوید احمد رانا نے کہا کہ متنوع جانداروں کی بقا باہمی ماحولیاتی نظام میں توازن قائم رکھنے کے لئے ناگزیر ہے۔ تحفظاتی اَقدامات میں موجودہ صورتِ حال کے سروے، تحقیق، نگرانی، تحفظاتی عملی منصوبوں کی تیاری اور بیداری شامل ہے۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ وائلڈ لائف وارڈن علاقے میں موجود جانوروں کی آبادی کا تخمینہ لگائیں اور دیگر علاقوں میں بھی ان کی موجودگی کا سروے کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے