Posts

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

وقف ترمیمی بل کو لیکر جے ڈی یو میں بغاوت، درجنوں لیڈروں نے پارٹی چھوڑ دی

Image
بہار: راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل 2024 پاس ہونے کے بعد بہار میں جے ڈی یو میں افراتفری اور بغاوت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی یو نے وقف بل ترمیمی بل کی حمایت کی تھی جس کے بعد بل کی حمایت کرنے سے ناراض 6 مسلم لیڈروں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، ان میں اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری محمد شاہ نواز ملک، ریاستی جنرل سکریٹری محمّد شامل ہیں۔اسی طرح تبریز صدیقی علی گڑھ، بھوجپور سے پارٹی ممبر محمد، دلشان رین اور موتیہاری کی ڈھاکہ اسمبلی سیٹ سے سابق امیدوار محمد قاسم انصاری شامل ہیں۔  اس طرح اب تک بہار کے چھ مسلم لیڈر نتیش کمار کی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، تاہم پارٹی نے ان لیڈروں کے پارٹی سے تعلق کی تردید کی ہے۔ جے ڈی یو کے جن مبینہ لیڈروں نے استعفیٰ دیا ہے ان میں اقلیتی محاذ کے ریاستی سکریٹری محمد نواز ملک، جے ڈی یو لیڈر قاسم انصاری، اقلیتی سیل کے صدر شاہنواز عالم شامل ہیں جنہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ جے ڈی یو اقلیتی محکمہ کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد تبریز صدیقی علی گڑھ نے اپنا استعفیٰ نتیش کمار کو بھیجا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تبریز صدیقی علی گ...

جموں کشمیر میں اقتدار کی جنگ، وزیر اعلیٰ اور لیفٹینٹ گورنر آمنے سامنے

Image
سرینگر: جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے 48 افسران کی تبدیلی نے جموں کشمیر میں ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے جس کے بعد اب ایل جی اور وزیر اعلیٰ آمنے سامنے آگئے ہیں اور پوری ریاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے افسروں کے تبادلوں کو لے کر حکومت نے اتحادی جماعتوں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں دو اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔ واضح رہے کہ ایل جی منوج سنہا اور عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کے درمیان تعطل یکم اپریل کو شروع ہوا جب منوج سنہا نے نچلے درجے کے 48 افسران کا تبادلہ کیا جن میں جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے 26 سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور 14 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل تھے۔ جموں کشمیر تنظیم نو کے قانون کے مطابق جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ وزیر اعلیٰ اور ان کی وزارتی کونسل کا اختیار ہے، جبکہ پولیس آئی اے ایس اور آئی ایف ایس لیفٹیننٹ گورنرکے ڈومین ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے ان فیصلوں سے ناراض نیشنل کانفرنس کی قیادت میں حکمران اتحاد نے سری نگر میں نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک ہن...

ایل جی منوج سنہا کی جانب سے افسروں کے تبادلے، کانگریس کا شدید ردعمل، وزیر اعلیٰ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Image
سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے اعلیٰ افسروں کے حالیہ تبادلے پر جہاں حکومت کی جانب سے شدید اعتراض کیا جا رہا ہے وہیں اب کانگریس نے بھی سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے غیر ضروری مداخلت قرار دیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کو بزنس رولز کی منظوری کا انتظار کرنا چاہیے تھا، کیونکہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری غلام احمد میر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو تھوڑا انتظار کرنا چاہیے تھا، کیونکہ بزنس رولز کی منظوری ابھی باقی تھی، حکومت پہلے ہی اس کا مسودہ مرکز کو بھیج چکی ہے، ایسے میں یہ ایک غیر ضروری اقدام ہے۔ میر نے مزید کہا کہ موجودہ قواعد کے مطابق جے کے اے ایس افسروں کے تبادلے کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہوتا ہے، جبکہ آئی اے ایس افسروں کے تبادلے لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب معاملہ مرکز کے زیر غور ہے، ایسے وقت میں تبادلے کے فیصلے نے انتظامیہ کے حالات پر ایک غلط تاثر دیا ہے، یہ ظاہر کر رہا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے 48 جون...

وقف ترمیمی بل، عمر عبداللہ نے مخالفت کا اعلان کردیا

Image
سرینگر: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وقف ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے ایک مخصوص مذہب کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔  سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بل آئندہ کل 2 اپریل بروز بدھ لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔  دوسری جانب اپوزیشن جماعوں نے بھی اس بل کی منظوری کو روکنے کے لیے اپنی حکمت عملی بنائی ہے جس کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں خواتین کے لیے مفت بس سروس کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد وقف ترمیمی بل کے حوالہ سے نیشنل کانفرنس کی حکمت عملی سے نامہ نگاروں کو آگاہ کیا۔  عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس کے دو اراکین پارلیمان اس بل کی مخالفت کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اب یہ پارلیمنٹ پر منحصر ہے کہ وہ اس بل سے متعلق کیا فیصلہ لیتی ہے۔ واضح رہے کہ اس بل کو گزشتہ برس پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا جس میں وقف املاک کے انتظام میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں اور وقف ایکٹ 1995 کا نام بدل کر یونائیٹڈ وقف مینجمنٹ، ایمپاورمنٹ، ایفیشینسی اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ 1995 رکھنے کی بھی تجویز کی گئی ہے۔ عمر عبداللہ...

وزیر داخلہ امت شاہ کا 7 اپریل کو جموں کشمیر کا دورہ متوقع، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

Image
نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ کے آئندہ ہفتے جموں کا دورہ کرنے کا امکان ہے جہاں وہ عسکریت پسندوں کی دراندازی اور حالیہ تصادم کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امت شاہ کا یہ دورہ 7 اپریل تک متوقع ہے جہاں وہ  کٹھوعہ میں ہونے والے دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں سیکورٹی فورسز سے بات چیت کریں گے  واضح رہے کہ جمعرات کے روز کٹھوعہ میں ایک تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا جب کہ چار پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ اس دوران جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، ان ملاقاتوں میں دراندازی اور اندرونی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت پر بات چیت متوقع ہے۔  وزیر داخلہ حادثے میں ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔  پولیس ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی جائزہ اجلاس بھی متوقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس اس وقت ہو رہا ہے جب کٹھوعہ سمیت جموں کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں ک...

ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آگیا، 31 مارچ بروز پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی

Image
مہنڈر: ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام مکاتب فکر کے مذہبی رہنماؤں اور تنظیموں نے کل 31 مارچ 2025 بروز پیر کو عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان، شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں، آل جموں وکشمیر شیعہ ایسی سی ایشن، مفتی اعظم ناصر الاسلام سمیت تمام مذہبی رہنماؤں نے عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل 31 مارچ بروز پیر کو جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ عید الفطر اسلامی کیلنڈر کے سب سے اہم دنوں میں سے ایک ہے جو ایک ماہ کے طویل روزے اور روحانی عکاسی کے اختتام کی علامت ہے جسے رمضان کہا جاتا ہے، یہ تہوار اسلامی کیلنڈر کے دسویں مہینے شوال کی پہلی تاریخ کو منایا جاتا ہے، پوری دنیا کے مسلمان اس خوشی کے موقع کو منانے کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں۔ عید الفطر بخشش، مہربانی، رحم دلی اور سخاوت کا دن ہوتا ہے، یہ خاندانوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھا ہونے، کھانا بانٹنے اور تحائف لینے دینے کا دن ہوتا ہے۔ 

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے