Posts

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا

Image
ریاض: سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق پہلا روزہ کل بروز سنیچر، یکم مارچ کو ہوگا۔ سعودی ذرائع کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک، سدیر سمیت دیگر شہروں کی آبزرویٹری میں اجلاس ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔ سعودی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقوں سدیر اور تمیر میں چاند نظر آیا ہے۔ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب میں کل یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تصدیق کردی جس کے بعد شاہی دیوان نے فرمان بھی جاری کردیا ہے۔ 

ملک بھر میں کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا، 2 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا

Image
نئی دہلی: آج ملک بھر میں کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے چاند دیکھنے کی کوئی اطلاع ملی ہے لہٰذا کل یعنی یکم مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ نہیں ہوگی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان جامع مسجد دہلی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹنہ میں امارت شرعیہ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ چاند نہیں دیکھا گیا۔ دوسری جانب جامع مسجد دہلی کے نائب امام شعبان بخاری کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں اطلاع دی گئی ہے کہ چاند دیکھے جانے کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کی جانب سے چاند دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، نیز اگر کہیں چاند دیکھنے کا شرعی ثبوت مل جائے تو اس کی بنیاد پر بھی اعلان کیا جاتا ہے مگر انتیسویں شعبان کو چاند نہیں دیکھا گیا، اس لئے کل شعبان کی تیس تاریخ ہے۔ ادھر کشمیر کے مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام نے بھی کہا ہیکہ ابھی تک کہیں سے بھی چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذٰا 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔ دوسری جانب اہل سنت والجماعت کے مرکز،...

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع جامعہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، حامدالحق حقانی سمیت 6 افراد ہلاک

Image
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع جامعہ حقانیہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں حامدالحق حقانی بھی شامل ہیں۔ پاکستانی پولیس کے مطابق خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ عبد الرشید کے مطابق مدرسے کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی بھی مارے جانے والوں میں شامل ہیں۔ یہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں ابھی تک کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔  

کینیڈا کے وزیر اعظم کی امریکی صدر کو دھمکی، ناجائز ٹیرف لگائی تو سخت جواب ملے گا

Image
کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4 مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور 10,000 سرحدی محافظ شامل ہیں تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔ٹروڈو کا کہنا ہے کہ میں کئی ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ جو فینٹانائل منشیات امریکا پہنچ رہی ہے، اس کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ کینیڈا سے آ رہا ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اسے مزید کم کرنا ہے، اسی لیے ہم نے اپنی سرحدی نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، یہ اقدامات منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کیے جا...

دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی

Image
جموں:جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے خراب موسم کے پیش نظر دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق جو امتحانات 1 اور 3 مارچ کو ہونے والے تھے انہیں مؤخر کر دیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بورڈ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کے پیش نظر دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں تبدیلی کی جارہی ہے اور جو امتحانات پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 1 اور 3 مارچ 2025 کو ہونے تھے وہ اب ان تاریخوں کو نہیں ہوں گے۔ بورڈ کے مطابق دسویں اور گیارہویں جماعت کے وہ امتحانات جو پہلے 1 مارچ کو ہونے تھے، اب 25 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات جو 1 مارچ کو ہونے تھے، اب 24 مارچ کو منعقد ہوں گے۔  حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات کے وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 

بڈگام میں استقبال رمضان کی تقریب، علماء دین اور ائمہ جمعہ نے شرکت کی

Image
بڈگام: جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان بڈگام کے اہتمام سے بڈگام میں استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں ایک اہم نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مختلف دینی انجمنوں کے سربراہوں اور نمائندوں کے علاوہ علماء دین اور ائمہ جمعہ نے شرکت کی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی ماہ مبارک رمضان کی برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ کو تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ اپنے اجتماعی امورات کی اصلاح اور اس پرعظمت مہینے سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے معاشرہ میں بڑھ رہی بے راہ روی، سماجی جرائم، سوشل میڈیا پر مسلکی اختلافات، اخلاقی و روحانی اقدار کے خاتمہ کے ساتھ اُمت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی تلقین کی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے اس بات زور دیا کہ آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سماجی جرائم ختم کرنے کے لئے ہمیں لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا تاکہ وادی میں سماجی جرائم کو پنپنے سے روکا جائے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تقریب کے ا...

وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے حوالے سے وزارت تعلیم کا اہم فیصلہ

Image
سرینگر: جموں کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ اتو نے کشمیر میں خراب موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے 7 مارچ 2025 بروز جمعہ کو کھلیں گے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جموں کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری کے چلتے وزیر تعلیم نے ایک اجلاس بلایا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں تعلیمی ادارے یکم مارچ سے کھلنا تھے تاہم خراب موسم کو دیکھتے ہوئے اب سرمائی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے۔ 

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے