بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت



بیروت: آج 23 فروری 2025 بروز اتوار، حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ اور ان کے جانشین سید ہاشم صفی الدین کی لبنان کے شہر بیروت میں تشییع جنازہ کی جارہی ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی شہری حزب اللہ کے پرچم اٹھائے ہوئے شمعون اسٹیڈیم کی طرف رواں دواں ہیں، عوام مقاومت کی حمایت اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں سید مقاومت شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ جاری ہے۔
لبنانی عوام اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مقاومت کے حامیوں کا سمندر بیروت کی سڑکوں پر امڈ آیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کے صارفین نے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں لبنانی شہریوں کو شرکت سے روکنے کے لئے صیہونی رژیم کے حربوں کو دکھایا گیا ہے۔ 
اس تصویر میں صیہونی رژیم کے جعلی جھنڈے والے ایک صارف اکاؤنٹ نے لبنانی شہریوں کو انتباہی پیغام بھیجا ہے، جس پیغام میں کہا گیا ہے: لبنانی شہری، جنازے کی تقریب میں شریک نہ ہوں، نہ آپ اور نہ ہی آپ کے بچے؛ بصورت دیگر، ہم تم پر نظر رکھیں گے لیکن اس دھمکی آمیز پیغام کے باوجود بھی آج صبح سے ہی لوگوں کا سیلاب شمعون اسٹیڈیم کی طرف بڑھ رہا ہے جو سید حسن نصر اللہ اور دیگر شہداء کی تصاویر کے ساتھ بیروت کی سڑکوں پر نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ سنہ 2000ء میں مختلف آپریشنز کے ذریعے جنوبی لبنان کو اسرائیل سے آزاد کرانے اور 2006ء کی اسرائیل کے ساتھ 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی کی وجہ سے انہیں "سید مقاومت"(مزاحمتی بلاک کے سردار) کا لقب دیا گیا۔ اسی طرح اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور متعدد فتوحات کی وجہ سے سید حسن نصر اللہ عرب اور اسلامی دنیا میں مقبول ترین شخصیت، نیزعرب دنیا اور مشرق وسطیٰ میں سب سے طاقتور رہنما کے طور مشہور ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ سید حسن نصر اللہ 27 ستمبر سنہ 2024ء بروز جمعہ جنوبی لبنان کے ضاحیہ نامی شہر پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے راکٹ حملے میں شہید ہوگئے تھے، ان کی شہادت کے بعد دنیا کی مختلف شخصیات نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے تاثرات بیان کیے۔ 
Follow us on facebook: 

Comments

Popular posts from this blog

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے