بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے


سرینگر: جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی سابقہ وسیم رضوی کے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے سری نگر کے ایس ایس پی کو حکم دیا ہے کہ وہ جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو گرفتار کرنے اور 25 اپریل 2025 کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں۔
سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے یہ حکم جتیندر تیاگی کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بار بار کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد جاری کیا۔
واضح رہے کہ سری نگر کے دوسرے ایڈیشنل منصف وکاس بھردواج نے 20 فروری کو حکم جاری کیا کیونکہ کئی کوششوں کے باوجود ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کیس 2021 میں لکھنؤ کے ایک واقعے سے متعلق ہے جہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف ریمارکس کیے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عرضی میں تعزیرات ہند آئی پی سی کی دفعہ 153A، 295A اور 505 کے تحت مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے اور مذہبی جذبات کو ہوا دینے کے لیے کارروائی کی مانگ کی گئی ہے۔
سری نگر کے رہائشی دانش حسن ڈار کی طرف سے دائر شکایت کے جواب میں عدالت نے پایا کہ تیاگی کئی سمن، وارنٹ اور غیر ضمانتی وارنٹ کے باوجود عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہے ہیں، عدالت نے کہا کہ ملزم پیش نہیں ہوا، متعدد کوششوں کے باوجود ملزم کی موجودگی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا، اس لیے ملزم کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ایس ایس پی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایک ٹیم تشکیل دے جو ملزم کو گرفتار کرے اور اسے اگلی تاریخ کی سماعت تک عدالت میں پیش کرے۔
یاد رہے کہ 
جتیندر تیاگی، جو اتر پردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق صدر رہے ہیں، نے ہندو مذہب اختیار کر لیا اور اپنا موجودہ نام اختیار کر لیا۔ انہوں نے اس سے قبل سپریم کورٹ میں قرآن سے بعض آیات کو ہٹانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس کی وجہ سے ان کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئی تھیں اس کے علاوہ ان پر ملک بھر میں وقف املاک کے ناجائز استعمال اور انہیں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے علاوہ متعدد کیس درج ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی