بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

شیعہ فیڈریشن جموں، انجمن حسینی بٹھنڈی، رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمن صاحب الزمان کرگل اور دیگر انجمنوں کے اشتراک سے جموں میں
ایرانی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاست اور بیرون ریاست کے علماء نے شرکت کی اور ایران کو دنیا کا سب سے مضبوط ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا اس بات کو مان چکی ہے کہ امریکہ اور دوسری سامراجی طاقتوں کی پابندیوں کے باوجود ایران آج ایک خود کفیل ملک بن چکا ہے اور دنیا بھر کے مظلوموں کی امید بن چکا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج جہاں دنیا بھر کے اسلامی ممالک، فلسطین پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں وہیں پر ایران وہ واحد ملک ہے جو قبلہ اول اور دنیا بھر کے تمام مظلوموں کی حمایت میں کھڑا ہے اور تمام سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ کے عرصے میں جمہوری اسلامی ایران، بڑے معرکے سر کرتے ہوئے ایک مستحکم درخت میں تبدیل ہوچکا ہے اور مسلسل ترقی و پیشرفت کی چوٹیوں کو فتح کرتا جا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment