بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

ملک ترقی کی راہوں پر گامزن: وزیر اعظم نریندر مودی


نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پروگرام، من کی بات کی 119ویں قسط سے خطاب کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔
سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے خاص طور سے خلائی شعبے، اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں اور خوردنی تیل کے کم استعمال جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
من کی بات کے 119ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی چل رہی ہے لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کرنے جا رہا ہوں، بلکہ خلا میں بھارت کی جانب سے بنائی گئی شاندار سنچری کے بارے میں بات کروں گا۔
'انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے، ملک نے اسرو کے 100 ویں راکٹ کو لانچ کیا تھا، وقت گزرنے کے ساتھ، خلا میں ہماری کامیابیوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے، لانچ گاڑیوں کی تیاری ہو، چندریان، منگلیان اور آدتیہ L-1 کی کامیابی ہو یا 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا بے مثال مشن ہو۔ ملک اسپیس سائنس میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں میں ملک بھر سے 11,000 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے اتراکھنڈ کی ایک نئی تصویر پیش ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں کھیلوں کی ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پروگرام من کی بات کا آغاز اکتوبر 2014 میں ہوا تھا اور اب اس پروگرام کی 119 قسطیں مکمل ہوچکی ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے