بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

بڈگام میں استقبال رمضان کی تقریب، علماء دین اور ائمہ جمعہ نے شرکت کی


بڈگام: جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان بڈگام کے اہتمام سے بڈگام میں استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں ایک اہم نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مختلف دینی انجمنوں کے سربراہوں اور نمائندوں کے علاوہ علماء دین اور ائمہ جمعہ نے شرکت کی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی ماہ مبارک رمضان کی برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ کو تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ اپنے اجتماعی امورات کی اصلاح اور اس پرعظمت مہینے سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے معاشرہ میں بڑھ رہی بے راہ روی، سماجی جرائم، سوشل میڈیا پر مسلکی اختلافات، اخلاقی و روحانی اقدار کے خاتمہ کے ساتھ اُمت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی تلقین کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے اس بات زور دیا کہ آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سماجی جرائم ختم کرنے کے لئے ہمیں لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا تاکہ وادی میں سماجی جرائم کو پنپنے سے روکا جائے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تقریب کے اختتام پر شراب نوشی و منشیات کے روک تھام پر ایک دستخطی مہم کا انعقاد ہوا جس میں تمام علمائے کرام و دیگر دانشور حضرات نے اپنا امضاء کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شراب نوشی کو بڑھاوا دینے کے بجائےاس پر پابندی عائد کی جائے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے