بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

نیتن یاہو کا اشتعال انگیز بیان، شام کے مختلف شہروں میں زبردست احتجاج


دمشق: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیان کے بعد شام کے مختلف شہروں میں زبردست احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی جانب سے شام کی سرحد پر نئی فوج کی تعیناتی روکنے اور شام کو اسلحے سے پاک کرنے کے بیانات کے خلاف شامی عوام میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف شام کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں مظاہرین نے نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف حکومت کی طرف سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نتن یاہو کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے درعا کے مشرقی دیہی علاقوں میں بصرہ الشام اور جنوبی شام کے مغربی دیہی علاقوں میں ناوا میں مظاہرے ہوئے۔
مظاہرین نے شام کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنوبی علاقے میں سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے مزید سرکاری فوجیں بھیجی جائیں۔
مظاہرین نے شام کے اتحاد اور ملک کے جنوب یا کسی بھی علاقے کو شام کے باقی علاقوں سے الگ کرنے کی صہیونی اور امریکی سازشوں کو مسترد کردیا۔
جنوبی شام میں قنیطرہ گورنری میں خان ارنبہ کے لوگوں نے بھی نیتن یاہو کے بیانات کی مذمت کرنے کے لیے ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا اور شامی حکومت کے لیے اپنی حمایت اور اپنے ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج ماؤنٹ ہرمون کے علاقے اور بفر زون میں لامحدود مدت تک موجود رہے گی، اس نے مطالبہ کیا کہ جنوبی شامی علاقے بشمول قنیطرہ، درعا اور سویدا کے صوبوں کو غیر فوجی علاقے بنایا جائے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم ھیۃ تحریر الشام تنظیم کی افواج یا نئی شامی فوج کو دمشق کے جنوب میں واقع علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 
اس نے مزید کہا کہ ہم جنوبی شام میں دروز کمیونٹی کے لیے کسی خطرے کو برداشت نہیں کریں گے۔
اسی کے ساتھ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا کہ فوج شام کے ساتھ بفر زون میں طویل عرصے تک تعینات رہے گی۔
کاٹز نے مزید کہا کہ ہم یہاں سے سویدا-دمشق روڈ تک پھیلے ہوئے علاقے میں اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ بننے والی کسی بھی فورس کی تعیناتی کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ شام کی باغی تنظیم ہیئت تحریر الشام جس کی سربراہی ابو محمد الجولانی کر رہے تھے اس نے صدر بشارالاسد کا تختہ پلٹ کردیا اور شام میں ان کی پانچ دہائیوں کی حکمرانی کا خاتمہ کیا جس کے بعد وہ ملک سے فرار ہوکر روس چلے گئے تھے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے