بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

ہند و پاک افواج کے مابین اہم میٹنگ، جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا


پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

یہ میٹنگ چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر ہوئی جس میں دونوں ممالک کے بریگیڈیئر سطح کے افسران نے شرکت کی۔

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ دنوں میں ایل او سی پر فائرنگ اور ایک آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 

موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت دو ہندوستانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔ میٹنگ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ 

میٹنگ میں دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ سرحدوں پر امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنا ضروری ہے اور جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے 2021 میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایل او سی پر کشیدگی میں نمایاں کمی آئی تھی تاہم، حالیہ دنوں میں بعض واقعات تشویش کا باعث بنے ہیں۔ 

11 فروری کو ایل او سی کے اکھنور سیکٹر میں دو ہندوستانی فوجی شہید ہو گئے جب کہ پونچھ اور راجوری اضلاع میں سرحد پار سے کی گئی فائرنگ میں دو دیگر فوجی زخمی ہوئے۔

پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے جواب میں ہندوستانی فوج نے سخت کارروائی کی جس کے نتیجے میں پاکستان کی جانب بھی جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی سری نگر اور جموں میں الگ الگ سیکورٹی اجلاسوں کی صدارت کی ان اجلاسوں میں پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے