بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر بی جے پی لیڈر کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ


بی جے پی لیڈر پی سی جارج کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے کے جرم میں عدالت نے 14 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔
سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے بی جے پی لیڈر پی سی جارج نے ٹی وی پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی کرتے ہوئے نفرت انگیز بیان دیا تھا جس کے بعد مسلم یوتھ لیگ کے رہنما محمد شہاب نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اراٹوپیٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا جس پر کاروائی کرتے ہوئے کیرالہ کی ایک عدالت نے پیر کو بی جے پی لیڈر اور سابق ایم ایل اے پی سی جارج کو 14 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ 
واضح رہے کہ جنوری 2024 میں ایک ٹی وی مباحثے کے دوران بی جے پی لیڈر پی سی جارج نے مسلمانوں پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سارے مسلمان دہشت گرد ہیں، انہوں نے مزید زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو پاکستان جانا چاہیے۔
پی سی جارج کے اس قابل اعتراض بیان کے بعد مسلم یوتھ لیگ کے رہنما محمد شہاب نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اراٹوپیٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا، شہاب نے ایف آئی آر میں کہا کہ جارج کے متنازع بیان سے مختلف برادریوں کے درمیان نفرت پھیل سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 21 فروری کو کیرالہ ہائی کورٹ نے نفرت انگیز تقریر معاملے میں پی سی جارج کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی، عدالت نے یہ کہتے ہوئے عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا کہ ایسے معاملات میں ضمانت دینے سے سماج میں غلط پیغام جائے گا۔
عدالت نے ذات پات اور مذہب کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے