بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

فاروق عبداللہ کا گولڈن ٹیمپل امرتسر کا دورہ، کہا ہندوستان کسی ایک کا نہیں بلکہ سب کا ہے


نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گولڈن ٹیمپل امرتسر کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں اتحاد قائم کرنے پر زور دیا۔
سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کسی ایک پارٹی، مذہب یا شخص کا نہیں بلکہ یہ ملک جتنا ہندوؤں کا ہے اتنا ہی مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا بھی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے جموں کشمیر کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ جموں کشمیر کی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم اور زیادتی کی گئی ہے اور اب وقت آچکا ہے کہ مرکزی حکومت فوری طور پر جموں کشمیر کے ریاستی درجے کو بحال کر کے کشمیری عوام کے ساتھ کیئے گئے وعدے کو پورا کرے۔
واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بی جے پی کی حکومت نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد جموں کشمیر کو آئین ہند کے تحت ملا ہوا خصوصی درجہ ختم ہو گیا تھا اور نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں 370 کی بحالی کے لیے جدو جہد کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن سرکار بنانے کے بعد نیشنل کانفرنس اپنے اس وعدے پر عمل کرنے سے پرہیز کرتی نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے جموں کشمیر کی عوام کا اب نیشنل کانفرنس سے بھروسہ ختم ہو رہا ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے