بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق خان کا ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے اہم پیغام


جموں: شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر عاشق حسین خان نے رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے عبادت، صبر، ایثار اور بھائی چارے کا مہینہ قرار دیا۔ 

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ رمضان ہمیں صبر، تقویٰ، ہمدردی اور دوسروں کی خدمت کا درس دیتا ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اس مقدس مہینے میں غریبوں اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں۔

اپنے پیغام میں عاشق حسین خان نے جموں صوبہ میں عوام کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران بلا تعطل بجلی، صاف پانی، صحت و صفائی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی اور پانی کی قلت عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، جس کا فوری سدباب ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ہمیں سماجی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے، اس لیے تمام مکاتبِ فکر کو آپس میں اتحاد اور محبت کے ساتھ رہنا چاہیے۔  

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے