بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

مرکزی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی عائد کردی


سرینگر: مرکزی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی، جس کی قیادت میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین، جس کے سربراہ مسرور عباس انصاری ہیں ان دونوں جماعتوں پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری دو علیحدہ نوٹیفکیشنز میں دونوں تنظیموں پر بھارت کی خودمختاری، سالمیت اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ AAC اور اس کے رہنماؤں پر متعدد فوجداری مقدمات درج ہیں، جن میں بغاوت، غیر قانونی اجتماع اور تشدد پر اکسانے جیسے الزامات شامل ہیں۔ سرینگر کے مختلف تھانوں، جن میں نوہٹہ، صفا کدل اور کوٹھی باغ شامل ہیں، میں میر واعظ عمر فاروق اور دیگر AAC ارکان کے خلاف بھارت مخالف تقاریر کرنے، انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کرنے جیسے مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے بھی AAC کے ترجمان آفتاب احمد شاہ اور دیگر افراد کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے