بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

ماہ رمضان، رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ


پروردگار نے امت مسلمہ پر خاص فضل و کرم کیا ہے اور بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن میں اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ماہ رمضان کا عطا کرنا بھی ہے۔ 

یہ وہ با برکت مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت، برکت اور مغفرت کے دروازے کھول دیتا ہے، ہر مسلمان کے لیے اس مقدس مہینے میں سنہری موقع ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت، برکت اور مغفرت سے بھرپور فائیدہ اٹھائے۔

ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ہے، حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔ 

اللہ تعالیٰ کی رحمت بے شمار ہے جس کی کوئی حد نہیں۔ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں اپنی خاص نعمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے اور نیکی کرنے کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے در گزر کرنے اور بخشش کی بارش ہوتی ہے۔ جو مسلمان اس ماہ مقدس میں روزہ رکھ کر عبادت، توبہ، استغفار اور نیک اعمال کرنے میں مصروف رہتے ہیں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔رمضان المبارک کو مغفرت کا مہینہ بھی قرار دیا گیا ہے، ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ مغفرت ہے، حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص ایمان اور نیک نیتی کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔

اس ماہ مقدس کی بابرکت ساعتوں سے مستفید ہوتے ہوئے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے اوراس بات کا عہد کرے کہ آئندہ وہ گناہوں کے قریب نہیں جائے گا۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ جس نے ماہ رمضان کو پایا اور اپنی بخشش نہ کروا سکا اس پر اللہ تعالیٰ کی بھی لعنت اور نبی کریم ؐ کی بھی لعنت ہے جس پر جبرئیل امین نے آمین کہا تھا۔

ماہ رمضان کے آخری عشرہ کو جہنم سے آزادی کا عشرہ قرار دیا گیا ہے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت، فضل اور کرم سے بے شمار لوگوں کو اس ماہ مقدس میں جہنم سے آزادی عطا فرماتا ہے۔

نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ماہ مقدس کی ہر رات میں کئی لوگوں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے۔

ہزار مہینوں سے افضل رات لیلۃ القدر بھی ماہ مقدس کے آخری عشرہ میں ہے۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ماہ رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرو، یہ راتیں اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

ہر مسلمان کو چاہیے کہ اس ماہ مقدس کا جتنا ہو سکے ادب و احترام کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت کرے، توبہ و استغفار کرے اور نیک اعمال کر کے اپنی بخشش کا سامان جمع کرے۔

خداوند متعال سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس ماہ مقدس کی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے