بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امت شاہ کا یہ دورہ 7 اپریل تک متوقع ہے جہاں وہ
کٹھوعہ میں ہونے والے دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں سیکورٹی فورسز سے بات چیت کریں گے
واضح رہے کہ جمعرات کے روز کٹھوعہ میں ایک تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا جب کہ چار پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق امت شاہ اس دوران جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، ان ملاقاتوں میں دراندازی اور اندرونی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت پر بات چیت متوقع ہے۔
وزیر داخلہ حادثے میں ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی جائزہ اجلاس بھی متوقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس اس وقت ہو رہا ہے جب کٹھوعہ سمیت جموں کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی اور دراندازی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
امت شاہ کے بین الاقوامی سرحد کے قریبی علاقوں کا دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔ ان علاقوں کی نگرانی بی ایس ایف کے جوان کر رہے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ عسکریت پسند اسی سرحد کے ذریعے دراندازی کر رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment