Posts

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

گورسائی نالہ میں 15 شعبان کی محفل منعقد، ضلع بھر کے شعراء نے شرکت کی

Image
 امام زمانہ (عج) کی ولادت کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں محافل اور جشن کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام گورسائی نالہ کے زیر اہتمام بھی ایک عظیم الشان محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے شعراء نے شرکت کی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ محفل مسجد فاطمۃ الزہرا میں نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوئی جس میں علماء، شعراء اور علاقے کے متعدد افراد نے شرکت کی۔ محفل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید مختار حسین جعفری نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم سب کے لیئے ضروری ہیکہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ امام زمانہ کے ظہور کی راہ ہموار ہوسکے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس محفل میں مولانا مختار جعفری کے علاوہ مولانا کرار علی، مولانا ذوالفقار علی، مولانا روح اللہ، مولانا نذیرحسین، مولانا سلمان حسین، مولانا بشیر حسین، مولانا ضرغام عسکری نے شرکت کی اور امام زمانہ کی شان میں قصیدے اور اشعار پڑھے۔ علماء کے علاوہ اس محفل میں متعدد شعراء نے بھی شرکت کی جن میں شاعر ...

شیعہ فیڈریشن جموں اور انجمن حسینی بٹھنڈی اور دیگر انجمنوں کے اشتراک سے جموں میں عظیم الشان جشن

Image
شیعہ فیڈریشن جموں، انجمن حسینی بٹھنڈی، رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمن صاحب الزمان کرگل اور دیگر انجمنوں کے اشتراک سے جموں میں  ایرانی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی  46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاست اور بیرون ریاست کے علماء نے شرکت کی اور ایران کو دنیا کا سب سے مضبوط ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا اس بات کو مان چکی ہے کہ امریکہ اور دوسری سامراجی طاقتوں کی پابندیوں کے باوجود ایران آج ایک خود کفیل ملک بن چکا ہے اور دنیا بھر کے مظلوموں کی امید بن چکا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج جہاں دنیا بھر کے اسلامی ممالک، فلسطین پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں وہیں پر ایران وہ واحد ملک ہے جو قبلہ اول اور دنیا بھر کے تمام مظلوموں کی حمایت میں کھڑا ہے اور تمام سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ کے عرصے میں جمہوری اسلامی ایران، بڑے معرکے سر کرتے ہوئے ایک مستحکم درخت میں تبدیل ہوچکا ہے اور مسلسل ترقی و پیشرفت کی چوٹیوں کو فتح کرتا جا رہا ہے۔

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے