Posts

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آگیا، 31 مارچ بروز پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی

Image
مہنڈر: ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام مکاتب فکر کے مذہبی رہنماؤں اور تنظیموں نے کل 31 مارچ 2025 بروز پیر کو عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان، شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں، آل جموں وکشمیر شیعہ ایسی سی ایشن، مفتی اعظم ناصر الاسلام سمیت تمام مذہبی رہنماؤں نے عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل 31 مارچ بروز پیر کو جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ عید الفطر اسلامی کیلنڈر کے سب سے اہم دنوں میں سے ایک ہے جو ایک ماہ کے طویل روزے اور روحانی عکاسی کے اختتام کی علامت ہے جسے رمضان کہا جاتا ہے، یہ تہوار اسلامی کیلنڈر کے دسویں مہینے شوال کی پہلی تاریخ کو منایا جاتا ہے، پوری دنیا کے مسلمان اس خوشی کے موقع کو منانے کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں۔ عید الفطر بخشش، مہربانی، رحم دلی اور سخاوت کا دن ہوتا ہے، یہ خاندانوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھا ہونے، کھانا بانٹنے اور تحائف لینے دینے کا دن ہوتا ہے۔ 

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل 30 مارچ کو عیدالفطر کا اعلان

Image
ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل 30 مارچ کو عیدالفطر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر السدیر میں عید کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ہوا جبکہ مکہ، مدینہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔  شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، سعودی عرب میں عیدالفطر بروز اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔ خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ملکی اور غیرملکی شہری بھی چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی چاند نظر آگیا، خلیجی ملک میں عیدالفطر کل منائی جائے گی جس کا سرکاری اعلان کردیا گیا۔  ادھر جانب شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اماراتی فتویٰ کونسل کا اجلاس ابوظبی کے تاریخی قلعہ الحصن میں ہوا۔  اجلاس کی صدارت شیخ عبداللّٰہ بن بیہ اور ڈاکٹر عمر حبتور الدرعی نے کی۔ اجلاس میں شرعی، فلکیاتی اور قانونی ماہرین اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک اور خلیج...

یوم القدس، مظلوموں کی حمایت کا دن

Image
منظرنامہ: یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور حاکمیت قائم کرنے کا دن ہے یہ دن القدس کا دن ہے، یہ دن اللہ اور اس کے پیارے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دن ہے، یہ دن حق پرستوں کا دن ہے، یہ دن باطل قوتوں کی سرنگونی کا دن ہے۔ آئیں ہم اس سال یوم القدس مناتے ہوئے اس بات اور عزم کا عہد کریں کہ ہم میں سے ہر فرد معاشرے میں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔  یہ عہد کریں کہ ہم فلسطینیوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ مسئلہ فلسطین کے خلاف ہونے والی صیہونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، یہ وہ کام ہیں جو ہم میں سے ہر فرد انجام دے سکتا ہے۔  آئیں اسی جذبہ کے ساتھ اس سال کا یوم القدس مناتے ہوئے اپنا دینی، اخلاقی، سیاسی اور انسانی فریضہ ادا کریں۔ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں فلسطینیوں کی تحریک آزادی سے اظہار یکجہتی کے لئے اور بالخصوص قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔  اس دن کا آغاز سنہ1970ء کی دہائی میں اس وقت ہوا، جب ایران سے تعلق رکھنے والے امام خمینی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے آخری جم...

جموں کشمیر میں آیوشمان بھارت صحت اسکیم 10 دن سے بند، معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر سہولیات کو بند کیا گیا: ذرائع

Image
سرینگر: آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے تحت دی جانی والی مفت طبی سہولیات جموں وکشمیر کے نجی اسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں گزشتہ 10 روز سے ٹھپ پڑی ہیں کیونکہ اسکیم کے تحت مفت طبی سہولیات فراہم کرنے والے 93 نجی اور 103 ڈائیلیسز سینٹروں کے معاہدے میں کوئی توسیع عمل میں نہیں لائی گئی۔  سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گولڈن کارڈ کے تحت دی جانی والی نجی اسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کے معاہدے کی ہر تین سال کے بعد تجدید کرنا ہوتی ہے، جو کہ ابھی نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 14 مارچ کو نجی اسپتالوں اور سرکار کے درمیان یہ معاہدہ ختم ہوا لیکن 10 روز گزر جانے کے باوجود بھی اس معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں نجی اسپتالوں نے مفت طبی سہولیات کو بند کردیا ہے۔ آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے دائرے میں کشمیر صوبے میں 40 نجی اسپتال اور 90 ڈائلیسز سینٹرز کام کر رہے ہیں جب کہ صوبۂ جموں کے 53 نجی اسپتال اور 13 ڈائلیسز مراکز گولڈن کارڈ کے تحت مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ کشمیر صوبے کی نجی اسپتال ایسوسی ایشن کے مطابق مفت علاج کو لے کر مسائل، انشورنس کمپنی ایفکو ٹوکیو کے باہر نکلنے سے پیدا ہوئ...

ترک صدر کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے، عوام نے آخری دم تک لڑنے کا ارادہ کرلیا

Image
  استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف ملک بھر میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جن میں آئے دن شدت پیدا ہورہی ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردوان کے سیاسی حریف امام اوغلو کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کے بعد پورے ملک میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور لوگ جمہوریت کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی بھر میں بڑے پیمانے پر پرامن مظاہروں میں ہزاروں افراد امام اوغلو کی حمایت میں ڑکوں پر نکل چکے ہیں اور آئے دن مظاہروں میں شدت پیدا ہورہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے استنبول، انقرہ اور ازمیر میں مظاہرین پر پانی کی بوچھار، آنسو گیس، کالی مرچ کے اسپرے اور پلاسٹک کے چھرے داغے ہیں۔  اردوان کی حریف جماعت سے تعلق رکھنے والے احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ یہ اب صرف ریپبلکن پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ترک جمہوریت کا مسئلہ ہے، ہم اپنے حقوق کو اتنی آسانی سے غصب کرنے کو قبول نہیں کرتے ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ ادھر مغربی ترکی کے شہر بوڈرم میں ایک پولنگ اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے 38 سالہ انجینئر مہمت دیانک نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ آخر میں ہم روس کی طرح ہو جائیں گ...

عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کے خلاف عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا رد عمل، کہا ہم پابندی کے حق میں نہیں

Image
  سرینگر: مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی جماعت عوامی ایکشن کمیٹی (AAC) اور مسرور عباس انصاری کی قیادت والی اتحاد المسلمین پر پابندی پر بعد جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت سیاسی پارٹیوں پر پابندی کے حق میں نہیں ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ یہ فیصلہ وزارت داخلہ نے لیا ہے، لیکن مجھے اس کا کوئی علم نہیں تھا کیونکہ ایسے معاملات ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہوتے ہیں۔  عمر عبداللہ نے گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کی وجوہات کیا ہیں، مجھے معلوم نہیں کیونکہ یہ فیصلہ منتخب حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور جس انٹیلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی وہ ہمارے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس پابندی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتِ ہند نے علیحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق کو زیڈ پلس سیکیورٹی فراہم کی ہے تو ان کی جماعت ملک دشمن کیسے ہو سکتی ہے؟ محبوب...

مرکزی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی عائد کردی

Image
سرینگر: مرکزی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی، جس کی قیادت میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین، جس کے سربراہ مسرور عباس انصاری ہیں ان دونوں جماعتوں پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری دو علیحدہ نوٹیفکیشنز میں دونوں تنظیموں پر بھارت کی خودمختاری، سالمیت اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ AAC اور اس کے رہنماؤں پر متعدد فوجداری مقدمات درج ہیں، جن میں بغاوت، غیر قانونی اجتماع اور تشدد پر اکسانے جیسے الزامات شامل ہیں۔ سرینگر کے مختلف تھانوں، جن میں نوہٹہ، صفا کدل اور کوٹھی باغ شامل ہیں، میں میر واعظ عمر فاروق اور دیگر AAC ارکان کے خلاف بھارت مخالف تقاریر کرنے، انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کرنے جیسے مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے بھی AAC کے ترجمان آفتاب احمد شاہ اور دیگر افراد کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں چارج شیٹ دائ...

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے