Posts

Showing posts from February, 2025

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا

Image
ریاض: سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق پہلا روزہ کل بروز سنیچر، یکم مارچ کو ہوگا۔ سعودی ذرائع کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک، سدیر سمیت دیگر شہروں کی آبزرویٹری میں اجلاس ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔ سعودی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقوں سدیر اور تمیر میں چاند نظر آیا ہے۔ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب میں کل یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تصدیق کردی جس کے بعد شاہی دیوان نے فرمان بھی جاری کردیا ہے۔ 

ملک بھر میں کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا، 2 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا

Image
نئی دہلی: آج ملک بھر میں کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے چاند دیکھنے کی کوئی اطلاع ملی ہے لہٰذا کل یعنی یکم مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ نہیں ہوگی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان جامع مسجد دہلی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹنہ میں امارت شرعیہ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ چاند نہیں دیکھا گیا۔ دوسری جانب جامع مسجد دہلی کے نائب امام شعبان بخاری کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں اطلاع دی گئی ہے کہ چاند دیکھے جانے کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کی جانب سے چاند دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، نیز اگر کہیں چاند دیکھنے کا شرعی ثبوت مل جائے تو اس کی بنیاد پر بھی اعلان کیا جاتا ہے مگر انتیسویں شعبان کو چاند نہیں دیکھا گیا، اس لئے کل شعبان کی تیس تاریخ ہے۔ ادھر کشمیر کے مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام نے بھی کہا ہیکہ ابھی تک کہیں سے بھی چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذٰا 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔ دوسری جانب اہل سنت والجماعت کے مرکز،...

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع جامعہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، حامدالحق حقانی سمیت 6 افراد ہلاک

Image
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع جامعہ حقانیہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں حامدالحق حقانی بھی شامل ہیں۔ پاکستانی پولیس کے مطابق خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ عبد الرشید کے مطابق مدرسے کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی بھی مارے جانے والوں میں شامل ہیں۔ یہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں ابھی تک کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔  

کینیڈا کے وزیر اعظم کی امریکی صدر کو دھمکی، ناجائز ٹیرف لگائی تو سخت جواب ملے گا

Image
کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4 مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور 10,000 سرحدی محافظ شامل ہیں تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔ٹروڈو کا کہنا ہے کہ میں کئی ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ جو فینٹانائل منشیات امریکا پہنچ رہی ہے، اس کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ کینیڈا سے آ رہا ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اسے مزید کم کرنا ہے، اسی لیے ہم نے اپنی سرحدی نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، یہ اقدامات منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کیے جا...

دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی

Image
جموں:جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے خراب موسم کے پیش نظر دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق جو امتحانات 1 اور 3 مارچ کو ہونے والے تھے انہیں مؤخر کر دیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بورڈ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کے پیش نظر دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں تبدیلی کی جارہی ہے اور جو امتحانات پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 1 اور 3 مارچ 2025 کو ہونے تھے وہ اب ان تاریخوں کو نہیں ہوں گے۔ بورڈ کے مطابق دسویں اور گیارہویں جماعت کے وہ امتحانات جو پہلے 1 مارچ کو ہونے تھے، اب 25 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات جو 1 مارچ کو ہونے تھے، اب 24 مارچ کو منعقد ہوں گے۔  حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات کے وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 

بڈگام میں استقبال رمضان کی تقریب، علماء دین اور ائمہ جمعہ نے شرکت کی

Image
بڈگام: جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان بڈگام کے اہتمام سے بڈگام میں استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں ایک اہم نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مختلف دینی انجمنوں کے سربراہوں اور نمائندوں کے علاوہ علماء دین اور ائمہ جمعہ نے شرکت کی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی ماہ مبارک رمضان کی برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ کو تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ اپنے اجتماعی امورات کی اصلاح اور اس پرعظمت مہینے سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے معاشرہ میں بڑھ رہی بے راہ روی، سماجی جرائم، سوشل میڈیا پر مسلکی اختلافات، اخلاقی و روحانی اقدار کے خاتمہ کے ساتھ اُمت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی تلقین کی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے اس بات زور دیا کہ آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سماجی جرائم ختم کرنے کے لئے ہمیں لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا تاکہ وادی میں سماجی جرائم کو پنپنے سے روکا جائے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تقریب کے ا...

وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے حوالے سے وزارت تعلیم کا اہم فیصلہ

Image
سرینگر: جموں کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ اتو نے کشمیر میں خراب موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے 7 مارچ 2025 بروز جمعہ کو کھلیں گے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جموں کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری کے چلتے وزیر تعلیم نے ایک اجلاس بلایا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں تعلیمی ادارے یکم مارچ سے کھلنا تھے تاہم خراب موسم کو دیکھتے ہوئے اب سرمائی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے۔ 

بانڈی پورہ کے گریز میں برفانی تودہ گرنے سے دو مکان تباہ

Image
بانڈی پورہ: بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے دو مکان مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات شام کے وقت شدید برفباری کی وجہ سے ایک برفانی تودہ مکانوں پر آگرا جس کی وجہ سے دونوں مکان تباہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے خبر ملتے ہی متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

لوگ سرنکوٹ-پونچھ ہائی وے پر سفر کرنے سے پرہیز کریں: ٹریفک پولیس

Image
پونچھ: ٹریفک پولیس پونچھ نے خراب موسم اور پے درپے حادثات کے مدنظر سرنکوٹ-پونچھ ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد سے گزارش کی ہے کہ وہ فی الحال اس سڑک پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے مدنظر مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بالکل بھی سرنکوٹ، پونچھ ہائی وے کی طرف رخ نہ کریں۔ 

زائلو گاڑی کے کلائی دریا میں گرنے سے دو افراد کی موت، دو زخمی جبکہ 3 لاپتہ

Image
پونچھ: پونچھ کے قریب واقع کلائی کے دریا میں کچھ دیر پہلے ایک زائلو گاڑی گری تھی اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس میں موجود دو افراد کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہیں جو پونچھ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک 3 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ 

ڈھیریاں زیارت سرنکوٹ کے قریب گاڑی پر پہاڑی گرنے سے دو افراد موقع پر جانبحق

Image
سرنکوٹ: سرنکوٹ سے کچھ ہی کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈھیریاں زیارت کے قریب ایک اسکارپیو گاڑی پر پہاڑی گرنے سے دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ایک زائلو گاڑی کلائی دریا میں گرگئی جس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ 

میر واعظ عمر فاروق کے والد نسبتی کا انتقال، حکام نے جامع مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی

Image
سرینگر: میر واعظ عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ کشمیرکے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی گذشتہ رات دیر گئے طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں اور ان کا نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد جامع مسجد سری نگر میں پڑھا جائے گا لیکن کچھ دیر بعد ان کے دفتر سے ایک اور بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ: اطلاع دی جاتی ہے کہ انتظامیہ نے ایک بار پھر جامع مسجد سری نگر کے دروازوں کو سیل کرتے ہوئے اس کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ میر واعظ کشمیر کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی، جو کل رات انتقال کر گئے، کی جامع مسجد نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میر واعظ منزل غم کے لمحات اور مذہبی رسومات میں بھی طاقت کے استعمال پر حکام کی شدید مذمت کرتا ہے اور اب مرحوم کی نماز جنازہ اب مسجد وزیر محمد خان باغات برزلہ میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ 

ریاسی کے منتخب نمائندوں کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Image
 جموں: ریاسی کے منتخب عوامی نمائندوں کے ایک وفد نے ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفد میں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل ریاسی صراف سنگھ ناگ، قانون ساز اسمبلی کے ارکان بلدیو راج شرما اور کلدیپ راج دوبے شامل تھے۔ وفد نے شیو کھوری مندر کی ترقی، سیاحتی امکانات والے علاقوں کو فروغ دینے اور سیاحت، پانی، بجلی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور ریاسی ضلع کے مختلف دیگر عوامی اہم امور سے متعلق مطالبات کو سامنے رکھا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ پیش کردہ مسائل کے ازالے کے لئے مناسب کارروائی کی جائے گی۔

جاوید احمد رانا کا دورہ پیر پنجال، محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کے ساتھ ملاقات

Image
  پونچھ : وزیر جنگلات جاوید احمد رانا نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ وہ پیر پنجال کے علاقے میں دیکھی جانے والی نایاب اور معدوم ہونے والی انواع کے تحفظ کے لئے اِختراعی اقدامات کریں۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاوید رانا نے یہ ہدایات پیر پنجال کے دورے کے دوران دیں جہاں اُنہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کے ساتھ مختلف تحفظاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وائلڈ لائف پروٹیکشن نے گزشتہ برس نوشہرہ اور شکیرہ سے برینڈٹ ہیج ہاگ کو پکڑا تھا اور مکمل سائنسی تجزیے اور مطالعات مکمل کرنے کے بعد قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا گیا، اسی طرح اکتوبر 2024 ء میں راجوری کے گھمبیر مغلیاں سے چکنے بالوں والے اوٹر کی موجودگی کی تصدیق کی گئی تھی اور جنوری 2025 میں نوشہرہ سے انتہائی نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار پینگولن کی موجودگی کا پتہ چلا تھا۔جاوید رانا نے کہا کہ یہ نتائج محکمہ وائلڈ لائف کے لئے بڑی خبر ہیں اور ان کی حفاظت اور تحفظ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان علاقوں میں تحفظاتی اَقدامات کرنے کی ضرورت ہے جہاں حیاتیاتی تنوع ...

راجوری میں آرمی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، فوج نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا

Image
راجوری : راجوری کے سندر بنی علاقے میں آج دن میں فوجی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق راجوری کے سندربنی پھال علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوں ہی علاقے سے فوجی گاڑیوں کا گزر ہوا تو اس دوران فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے بعد فوج نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ راجوری اور پونچھ میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے ایل او سی کے نزدیکی علاقوں میں تلاشی آپریشن بھی جاری ہے۔ 

33 سال بعد شمسی اور قمری مہینے کی پہلی تاریخ ایک ساتھ ہوگی، ماہر فلکیات کا اہم انکشاف

Image
ماہر فلکیات ماجد ابو زہرہ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 33 سال کے بعد شمسی اور قمری مہینے کا آغاز ایک ساتھ ہوگا جو ایک نادر آسمانی واقعہ ہوگا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یکم مارچ کو ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہونے کی توقع ہے اور اگر مقررہ دن پر چاند نظر آتا ہے تو مقدس مہینے کا پہلا دن یکم مارچ کو ہوگا، یہ نادر آسمانی واقعہ ہر 33 سال بعد دہرایا جاتا ہے۔  جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے صدر ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ یہ منفرد ہم آہنگی قمری اور شمسی چکروں کے درمیان پیچیدہ تعامل کا ثبوت ہے۔ واقف گریگورین کیلنڈر کے برعکس، جو سورج کے گرد زمین کے مدار کی پیروی کرتا ہے اور 365 (یا لیپ سالوں میں 366) دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، ہجری کیلنڈر چاند یا قمری دور کے مراحل پر مبنی ہے۔ ہر ہجری کا مہینہ ہلال کے چاند سے شروع ہوتا ہے، جس سے اسلامی سال شمسی سال سے 10 سے 12 دن چھوٹا ہوتا ہے۔ نتیجتاً، ہجری کیلنڈر کے مہینے بتدریج موسموں میں بدلتے ہیں، ہر تین دہائیوں میں ایک مکمل چکر مکمل کرتے ہیں۔ اس چکر کی وجہ سے رمضان کے ہجری مہینے کا آغاز عام طور پر گریگورین کیلنڈر کی ایک مختلف تاریخ پر ہوتا ہے۔ تاہم، 2025 م...

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر بی جے پی لیڈر کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ

Image
بی جے پی لیڈر پی سی جارج کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے کے جرم میں عدالت نے 14 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے بی جے پی لیڈر پی سی جارج نے ٹی وی پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی کرتے ہوئے نفرت انگیز بیان دیا تھا جس کے بعد مسلم یوتھ لیگ کے رہنما محمد شہاب نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اراٹوپیٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا جس پر کاروائی کرتے ہوئے کیرالہ کی ایک عدالت نے پیر کو بی جے پی لیڈر اور سابق ایم ایل اے پی سی جارج کو 14 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔  واضح رہے کہ جنوری 2024 میں ایک ٹی وی مباحثے کے دوران بی جے پی لیڈر پی سی جارج نے مسلمانوں پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سارے مسلمان دہشت گرد ہیں، انہوں نے مزید زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو پاکستان جانا چاہیے۔ پی سی جارج کے اس قابل اعتراض بیان کے بعد مسلم یوتھ لیگ کے رہنما محمد شہاب نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اراٹوپیٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا، شہاب نے ایف آئی آر میں کہا کہ جارج کے متنازع بیان سے مختلف برادریوں کے درمیان نفرت پھیل سکت...

جنوبی کشمیر میں دو مقامات پر آگ کی وارداتوں میں سرکاری اسکول سمیت ایک گھر خاکستر

Image
اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں ایک سرکاری اسکول اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اننت ناگ کے رانی پورہ کے ملہ پورہ علاقے میں منگل کی رات دیر گئے گورنمنٹ ایس ایس اے پرائمری اسکول کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے اندر گیس سلینڈر پھٹ گئے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب آتشزدگی کی ایک اور واردات میں بدھ کی صبح کولگام کے بہی باغ علاقے میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔ حکام کے مطابق کولگام کے بہی باغ میں بدھ کی صبح پانچ بجے ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بجھا دیا تاہم مکان جل کر خاک ہوگیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

جموں کشمیر ہائی کورٹ نے ٹول پلازہ کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

Image
جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے ٹول پلازہ کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا موجودہ پلازوں سے 60 کلومیٹر کے اندر کوئی ٹول پلازہ قائم نہ کرے اور اگر ایسے کوئی ٹول پلازہ ہیں تو انہیں ہٹا دے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے روڈ ٹرانسپورٹ کی وزارت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ لکھن پور اور بان ٹول پلازہ پر ٹول فیس کی وصولی کو موجودہ رقم کا 20 فیصد تک کم کرے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حکم چیف جسٹس تاشی ربستان اور جسٹس ایم اے چودھری نے سوگندھا ساہنی بمقابلہ مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ، این ایچ اے آئی اور جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی میں دیا ہے۔ فیصلہ دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ جب تک کٹرا-امرتسر-نئی دہلی ایکسپریس وے پر کام مکمل نہیں ہو جاتا، مسافروں سے صرف 20 فیصد رقم وصول کی جائے، یعنی لکھن پور ٹول پلازہ اور بنن ٹول پلازہ پر ٹول فیس 26.01.2024 سے پہلے لاگو ہونے والی شرحوں کا 20% ہو گی جب تک کہ لکھن پور سے ادھم پور تک قومی شاہراہ کو مکمل طور پر عوامی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔فیصلے م...

دو ہزار فلسطینیوں کے بدلے 33 یرغمالیوں کی رہائی، حماس اور اسرائیل کے مابین نیا معاہدہ طے پا گیا

Image
 غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل دو ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جس کے بدلے حماس 33 یرغمالیوں کو آزاد کرے گا جس میں 8 لاشیں بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی خبر رساں ایجنسی نے آئندہ دنوں یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے معاہدے کی تصدیق کی تاہم، اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔   اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ تبادلہ جلد سے جلد بدھ کو ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی نیوز ویب سائٹ وائے نیوز کے مطابق یرغمالیوں کی لاشوں کو کسی عوامی تقریب کے بغیر مصری حکام کے حوالے کیا جائے گا۔  اسرائیل نے کہا تھا کہ ہمارے یرغمالیوں کو عوامی تقریب میں واپس کیا جاتا ہے جس سے ہمیں بہت ہی شرمندگی محسوس ہوتی ہے لہذٰا ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ یرغمالیوں کو ذلت آمیز تقریبات کے بغیر ہمارے حوالے کیا جائے۔  اسرائیل کا کہنا ہے کہ عوامی تقریبات جو ہمارے یرغمالیوں کے وقار کو مجروح کرتی ہیں اور حماس کو ایک طاقتور تنظیم ظاہر کرتی ہیں اس کی وجہ سے ہمیں دنیا بھر میں ذلت اور شرمندگی...

جموں کشمیر میں 7 سال بعد پنچایتی الیکشن کی تیاریاں مکمل، اپریل/مئی میں ہوسکتے ہیں انتخابات

Image
سرینگر: جموں و کشمیر میں سات سال کے وقفے کے بعد اپریل/مئی میں پنچایت انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو خطے میں جمہوری عمل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ 20 جنوری کو شائع کی گئی تھی۔ انتخابی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ضروری انتخابی سامان کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کمیشن تقریباً چالیس ہزار ووٹنگ کمپارٹمنٹس اور دیگر 64 اہم اشیاء حاصل کر رہا ہے۔ سامان کی خریداری کے معاہدے کو 11 مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے، جبکہ فراہمی ایک ماہ کے اندر متوقع ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق جموں و کشمیر میں اس وقت كل 38,800 پولنگ اسٹیشنز موجود ہیں، جن میں سے 18,700 جموں ڈویژن اور 20,100 کشمیر ڈویژن میں واقع ہیں۔ خطے میں آخری بار پنچایت انتخابات 2018 میں منعقد ہوئے تھے، جبکہ منتخب پنچایتوں کی میعاد 2023 میں مکمل ہو چکی تھی۔ یہ انتخابات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ہونے والے پہلے پنچایتی انتخابات ہیں۔  

فاروق عبداللہ کا گولڈن ٹیمپل امرتسر کا دورہ، کہا ہندوستان کسی ایک کا نہیں بلکہ سب کا ہے

Image
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گولڈن ٹیمپل امرتسر کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں اتحاد قائم کرنے پر زور دیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کسی ایک پارٹی، مذہب یا شخص کا نہیں بلکہ یہ ملک جتنا ہندوؤں کا ہے اتنا ہی مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا بھی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے جموں کشمیر کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ جموں کشمیر کی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم اور زیادتی کی گئی ہے اور اب وقت آچکا ہے کہ مرکزی حکومت فوری طور پر جموں کشمیر کے ریاستی درجے کو بحال کر کے کشمیری عوام کے ساتھ کیئے گئے وعدے کو پورا کرے۔ واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بی جے پی کی حکومت نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد جموں کشمیر کو آئین ہند کے تحت ملا ہوا خصوصی درجہ ختم ہو گیا تھا اور نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں 370 کی بحالی کے لیے جدو جہد کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن سرکار بنانے کے بعد نیشنل کانفرنس اپنے اس وعدے پر عمل کرنے سے پرہیز کرتی ...

سید حسن نصراللہ عوام کو اپنی اولاد سمجھتے تھے: زینب نصر اللہ

Image
بیروت: حزب اللہ لبنان کے شہید جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ نے عربی ٹی وی چینل المیادین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد محترم سید حسن نصر اللہ عوام کو اپنے بچوں کی طرح دیکھتے تھے اور ان سب سے بہت پیار کرتے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید کی بیٹی زینب نصر اللہ نے اپنے والد کی میراث کے بارے میں کہا کہ شہید حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نہ صرف ایک رہنما تھے بلکہ پوری امت اسلامیہ کو پیار سے گلے لگانے والی شخصیت بھی تھے۔  خصوصی انٹرویو میں انہوں نے المیادین کو بتایا کہ میرے لیے سید حسن نصر اللہ کی بیٹی ہونا اعزاز کی بات ہے۔ سید حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نے ان کی عوامی شخصیت کے پیچھے ایک نرم دل اور مہربان باپ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سید شفاف، محبت کرنے والے اور رحمدل تھے، وہ ایک مثالی شوہر اور اہل بیتؑ کے اخلاق کا پیکر تھے۔ شہید سید حسن نصر اللہ کی بیٹی نے کہا کہ ہماری والدہ نے ہمیں سید کے اصولوں کے مطابق پالا۔ سید حسن نصر اللہ کے قائدانہ کردار اور عوام سے تعلق کے بارے انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ عوام کو اپنی اولاد سم...

نیتن یاہو کا اشتعال انگیز بیان، شام کے مختلف شہروں میں زبردست احتجاج

Image
دمشق: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیان کے بعد شام کے مختلف شہروں میں زبردست احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی جانب سے شام کی سرحد پر نئی فوج کی تعیناتی روکنے اور شام کو اسلحے سے پاک کرنے کے بیانات کے خلاف شامی عوام میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف شام کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں مظاہرین نے نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف حکومت کی طرف سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نتن یاہو کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے درعا کے مشرقی دیہی علاقوں میں بصرہ الشام اور جنوبی شام کے مغربی دیہی علاقوں میں ناوا میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے شام کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنوبی علاقے میں سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے مزید سرکاری فوجیں بھیجی جائیں۔ مظاہرین نے شام کے اتحاد اور ملک کے جنوب یا کسی بھی علاقے کو شام کے باقی علاقوں سے الگ کرنے کی صہیونی اور امریکی سازشوں کو مسترد کردیا۔ جنوبی شام میں قنیطرہ گورنری میں خان ار...

جموں کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی، مسلسل 3 دن تک ہوسکتی ہے برفباری: محکمہ موسمیات

Image
سرینگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تین دن تک بھاری برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تازہ اور فعال ویسٹرن ڈسٹربنس خطے کے موسم کو متاثر کر رہا ہے جس کی وجہ سے یہ برفباری آج سے شروع ہو رہی ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں 25 فروری سے 28 فروری 2025 تک درمیانی سے بھاری برفباری کا امکان ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے بالائی اور درمیانی علاقوں اور جموں کے پہاڑی علاقوں میں معتدل سے بھاری برف باری کا امکان ہے جب کہ جنوبی کشمیر اور وادی چناب کے چند بالائی علاقوں میں 28 فروری سے 28 فروری تک شدید برف باری ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ اس موسمی حالات کے زیر اثر جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر درمیانے درجے کی برف باری اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش اور برفباری کا سلسلہ سب سے پہلے 25 فروری کو شمالی اور وسطی کشمیر میں شروع ہوگا اور اس کے بعد پورے جموں و کشمیر میں شدت اور اس کے دائرے میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ ان حالات کی وجہ سے زیادہ تر کشمیر ڈویژن کے درمیانی اور بالائی ...

جموں کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانا عوام کے ساتھ غداری ہے: عمر عبداللہ

Image
نئی دہلی: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیوز 18 کے پروگرام ڈائمنڈ اسٹیٹس سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جموں کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کو غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی عوام اپنی ریاست کو واپس ریاست کے طور پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے نیوز 18 کے منیجنگ ایڈیٹر جیوتی کمل سے ریاست سے متعلق کئی مسائل پر بات کی اور جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ اٹھایا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کے لوگ اب بھی مکمل ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے منتظر ہیں اسی کے ساتھ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کو ریاست کے لوگوں کے ساتھ غداری قرار دیا۔ واضح رہے کہ سال 2019 میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا گیا تھا، اس کے بعد جموں کشمیر اور لداخ کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا، جموں کشمیر کو دہلی کی طرز پر اسمبلی کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا۔ عمر عبداللہ نے ڈائمنڈ اسٹیٹس سمٹ میں کہا کہ سال 2019 میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت چھین ل...

پاکستان اور بنگلہ دیش چمپئن ٹرافی سے باہر

Image
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں باہر ہوگئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں مسلسل دو شکستوں کے ساتھ چھٹے روز ہی پاکستان کا سفر تمام ہوگیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد پاکستان اس ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا جب کہ پاکستان کے ساتھ بنگلادیش بھی چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوگیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے، نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف جیت نے میزبان پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کر دیا، پاکستان کو ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس کے بعد بھارت نے انہیں دوسرے میچ میں بھی شکست دی اس کے بعد پاکستانی ٹیم کی امیدیں بنگلہ دیش سے تھیں لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم آج نیوزی لینڈ سے ہار گئی اس کے ساتھ ہی پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کا سفر یہیں پر ختم ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو اپنے آخری گروپ میچ میں جمعرات کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کا سامنا کرنا ہے ...

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے

Image
سرینگر: جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی سابقہ وسیم رضوی کے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے سری نگر کے ایس ایس پی کو حکم دیا ہے کہ وہ جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو گرفتار کرنے اور 25 اپریل 2025 کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے یہ حکم جتیندر تیاگی کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بار بار کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد جاری کیا۔ واضح رہے کہ سری نگر کے دوسرے ایڈیشنل منصف وکاس بھردواج نے 20 فروری کو حکم جاری کیا کیونکہ کئی کوششوں کے باوجود ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ کیس 2021 میں لکھنؤ کے ایک واقعے سے متعلق ہے جہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف ریمارکس کیے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عرضی میں تعزیرات ہند آئی پی سی کی دفعہ 153A، 295A اور 505 کے تحت مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے اور مذہبی جذبات کو ہوا دینے کے لیے کارروائی کی مانگ کی گئی ہے۔ سری نگر کے رہائشی دانش حسن ڈار کی طرف سے دائر شکایت کے جواب میں عدالت نے پایا کہ تیاگی کئی سمن، وارنٹ اور غیر ضمانتی وارنٹ...

ملک ترقی کی راہوں پر گامزن: وزیر اعظم نریندر مودی

Image
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پروگرام، من کی بات کی 119ویں قسط سے خطاب کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے خاص طور سے خلائی شعبے، اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں اور خوردنی تیل کے کم استعمال جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ من کی بات کے 119ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی چل رہی ہے لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کرنے جا رہا ہوں، بلکہ خلا میں بھارت کی جانب سے بنائی گئی شاندار سنچری کے بارے میں بات کروں گا۔ 'انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے، ملک نے اسرو کے 100 ویں راکٹ کو لانچ کیا تھا، وقت گزرنے کے ساتھ، خلا میں ہماری کامیابیوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے، لانچ گاڑیوں کی تیاری ہو، چندریان، منگلیان اور آدتیہ L-1 کی کامیابی ہو یا 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا بے مثال مشن ہو۔ ملک اسپیس سائنس میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں میں ملک بھر سے 11,000 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے اتراکھنڈ کی ایک نئی ...

ایرانی سپریم لیڈر کا سید حسن نصر اللہ کی تدفین کے موقع پر اہم بیان جاری

Image
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ اور ان کے جانشین کی تشییع جنازہ کے موقع پر ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ کو ایک عظیم لیڈر قرار دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت‌ الله خامنہ ای نے لبنان سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی تدفین کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ استکبار، ظلم اور اشتعال کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے جاری بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے: بسم الله الرّحمن الرّحیم قال الله عزّ و جل: وَ لِلّٰهِ العِزَّةُ وَ لِرَسولِهِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون. خطے میں مزاحمت کے روح رواں اور عظیم مجاہد حضرت سیّد حسن نصر الله اعلی الله مقامه اس وقت عزت و افتخار کی سربلندیوں پر ہیں، ان کا پاک بدن جهاد فی‌سبیل‌ الله کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا، ان کی روح روز بروز سرفراز تر ہوتی چلی جائے گی۔ دشمن جان لے کہ استکبار، ظلم اور اشتعال کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کبھی بھی خامو...

وراٹ کوہلی کی شاندار کارکردگی، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Image
دبئی میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا کر پاکستان کو شکست دے دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا، اس میچ میں ویراٹ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 51ویں سنچری لگائی۔ واضح رہے کہ ویراٹ کوہلی دنیا بھر میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں، کوہلی کی سنچری اس وقت آئی جب بھارت کو پاکستان کے خلاف جیتنے کے لیے 242 رنز کی ضرورت تھی۔ اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ویراٹ کوہلی کریز پر آئے، تیسرے نمبر پر آتے ہوئے انہوں نے شاندار بلے بازی کی اور اپنی سنچری مکمل کی۔  وراٹ نے 111 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی، اس سے قبل انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں میں اپنے 50 رنز مکمل کیے، ان کی 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز ہندوستان کو سیمی فائنل تک لے گئی جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس میچ م...

سید حسن نصر اللہ کے احترام میں حرم امام رضا علیہ السلام کے گنبد پر فتح کا پرچم لہرا دیا گیا

Image
مشہد: حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ کے موقع پر امام رضا علیہ السلام کے کے روضے کے گنبد پر "نَصرُ مِنَ الله و فَتح قَریب" کا سبز پرچم لہرایا گیا۔  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام کی طرف سے جاری کی گئی تصویر اور خبر کے مطابق آج صبح 23 فروری 2025 کو اسلامی مزاحمتی محاذ کے سردار شہید سید حسن نصر اللہ اور ان کے جانشین شہید سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں حزب اللہ اور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے حرم امام رضا علیہ السلام کے مقدس گنبد کیساتھ سبز پرچم لہرایا گیا جس کا مقصد دنیا کے مظلوموں کو فتح اور کامیابی کی امید دلانا ہے۔ واضح رہے کہ آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سید حسن نصر اللہ اور ان کے جانشین سید ہاشم صفی الدین کا تشییع جنازہ ہوا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ 

SUNRISE NEWS AGENCY ON FACEBOOK AND WHATSAPP

Image
  Sunrise News Agency is an Urdu news agency and you can send any news along with a picture of the news to the following email address to publish it on Sunrise News Agency. sunrisenewsagency2@gmail.com Follow Us on facebook:  https://www.facebook.com/share/1BiA52gPbH/ Follow Us on WhatsApp channel: https://whatsapp.com/channel/0029Vb6zXYD0QeafMHd6Av1I

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

Image
بیروت: آج 23 فروری 2025 بروز اتوار، حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ اور ان کے جانشین سید ہاشم صفی الدین کی لبنان کے شہر بیروت میں تشییع جنازہ کی جارہی ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی شہری حزب اللہ کے پرچم اٹھائے ہوئے شمعون اسٹیڈیم کی طرف رواں دواں ہیں، عوام مقاومت کی حمایت اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں سید مقاومت شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ جاری ہے۔ لبنانی عوام اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مقاومت کے حامیوں کا سمندر بیروت کی سڑکوں پر امڈ آیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا کے صارفین نے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں لبنانی شہریوں کو شرکت سے روکنے کے لئے صیہونی رژیم کے حربوں کو دکھایا گیا ہے۔  اس تصویر میں صیہونی رژیم کے جعلی جھنڈے والے ایک صارف اکاؤنٹ نے لبنانی شہریوں کو انتباہی پیغام بھیجا ہے، جس پیغام میں کہا گیا ہے: لبنانی شہری، جنازے کی تقریب میں شریک نہ ہوں، نہ آپ اور ...

جموں میں یاتریوں کی گاڑی حادثے کا شکار، ڈرائیور کی موقع پر موت، 17 افراد زخمی

Image
جموں کے مانڈا علاقے میں اترا کھنڈ نمبر کی یاترا گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ 17 یاتری زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی بسپتال منتقل کیا گیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں کے مانڈا علاقے میں گزشتہ شام ياترا گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس ٹیمیں جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران 17 زخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی بسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس گاڑی میں ویشنو دیوی یاتری سوار تھے اور مندر میں حاضری دینے کے بعد وہ واپس گھر کی طرف جارہے تھے کہ اسی اثنا میں مانڈا کے نزدیک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کو ملی اطلاعات کے مطابق اترا کھنڈ نمبر پلیٹ کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 17 یاتری زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو چکی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

جموں میں بڑھتے جرائم پر نائب وزیر اعلیٰ برہم، پولیس سے سخت کارروائی کرنے کی اپیل

Image
https://sunrisenewsagency.blogspot.com/?m=1   جموں: جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے جموں شہر میں بڑھتے جرائم پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سریندر چودھری نے کہا کہ جموں ضلع میں کچھ عرصے سے گینگ وارز اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پولیس کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اپنا اعتماد بحال کرے اور جرائم پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا یہ افسوسناک ہے کہ جموں ضلع میں گینگ وارز، قتل اور دیگر مجرمانہ سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جو قابل تشویش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ایک پرامن خطہ ہے، لیکن جاری گینگ وارز، قتل اور نوجوانوں میں منشیات کے پھیلاؤ کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تشویشناک ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جموں شہر میں جرائم کی شرح ایک نئی سطح پر پہنچ چکی ہے، ج...

کشمیری تاجروں کا اہم کارنامہ، سرینگر کے لال چوک پر منشیات اور شراب نوشی کے خلاف بورڈ لگا دیا

Image
 جموں کشمیر جہاں خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا میں جنت بے نظیر کہلاتا ہے وہیں اب ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کا سیلاب اس خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتا ہے اور اسی خوبصورتی کو باقی رکھنے کے لیے کشمیر کے تاجروں نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے شراب پر پابندی اور منشیات کی بیخ کو یقینی بنانے کے لئے عوامی سطح پر بھی مہم شروع کی ہے جس کا آغاز سری نگر کے تجارتی مرکز لال چوک سے کیا گیا ہے۔  سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرینگر کے لال چوک میں گھنٹہ گھر کے بالکل سامنے ٹریڈرس ایسو سی ایشن سینٹرل لال چوک نے ایک سائن بورڈ نصب کیا ہے جس میں سیاحوں کو کشمیر کی خوبصورتی سے لطف اندوز کی دعوت دی گئی ہے اور شراب منشیات اور تمباکو نوشی سے اجتناب کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سائن بورڈ پر انگلش میں سیاحوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے لکھا گیا ہے: ٹریڈرس ایسو سی ایشن سینٹرل لال چوک آپ کو جنت کشمیر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ ایک یاد گار اور خوشگوار دورے کے لئے ہم آپ سے ملتمس ہیں کہ اپنے کنبے سے محبت کریں ،شراب منشیات سڑک پر تھوکنے اور تمباکو نوشی سے احتراز کریں، ہمارے کلچر، ...

ہند و پاک افواج کے مابین اہم میٹنگ، جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا

Image
پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  یہ میٹنگ چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر ہوئی جس میں دونوں ممالک کے بریگیڈیئر سطح کے افسران نے شرکت کی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ دنوں میں ایل او سی پر فائرنگ اور ایک آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت دو ہندوستانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔ میٹنگ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔  میٹنگ میں دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ سرحدوں پر امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنا ضروری ہے اور جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے 2021 میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایل او سی پر کشیدگی میں نمایاں کمی آئی تھی تاہم، حالیہ دنوں میں بعض واقعات تشویش کا باعث بنے ہیں۔  11 فروری کو ایل او سی کے اکھنور سیکٹر میں دو ہندوستانی فوجی شہید ہ...

شیعہ علماء کونسل جموں اور اہلبیت کونسل انڈیا کے اشتراک سے 10 روزہ تعلیمی تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب، نوجوانوں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی

Image
 مہنڈر: شیعہ علماء کونسل جموں اور اہلبیت کونسل انڈیا کی جانب سے 11 فروری کو شروع ہونے والا 10 روزہ تعلیمی تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ہوا جس میں نوجوانوں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل جموں اور اہلبیت کونسل انڈیا کی جانب سے 11 فروری کو ایک 10 روزہ تعلیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا مقصد جوانوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرانا اور ان میں تعلیمی شوق پیدا کرنا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس اختتامی تقریب میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید مختار جعفری، مولانا سید کرار جعفری، مولانا سید معصوم جعفری، مولانا سید ذوالفقار جعفری اور مولانا سید روح اللہ جعفری نے عوامی سوالات کے جواب دیئے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریب گورسائی نالہ میں واقع مسجد فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں کے علاوہ علاقے کے متعدد افراد نے شرکت کی۔ 

میاں الطاف کا تین مزدوروں کی گمشدگی پر اظہار تشویش، اہلخانہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

Image
اننت ناگ: نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمان میاں الطاف احمد نے اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے سے تین مزدوروں کی گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزدوروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ انہیں تلاش کرنے میں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گے۔ 

قطر کے امیر کا ایران دورہ، ایرانی سپریم لیڈر کے علاوہ اہم شخصیات کے ساتھ اہم ملاقاتیں

Image
تہران: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی دورے پر ایران پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے علاوہ ملک کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران پہنچنے پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قطری امیر کا پرتپاک استقبال کیا، قطری امیر کو گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں غزہ کی عوام کے لیے بھی اسلامی ممالک کے مربوط اقدامات کی ضرورت پرزور دیا۔ خطے میں تنازعات کے حل کا بہترین زریعہ بات چیت ہونے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ایران نے کہا کہ پڑوسی اور علاقائی ملکوں کے ساتھ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، فوجی اور سیکیورٹی روابط میں توسیع اور تقویت اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی ہے اور اس درمیان دوست اور برادر ملک قطر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس پریس کانفرس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے قطر کی ثالثی کی کوششوں کی قدردانی بھی ضروری ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امیر قطر سے ملاقات میں، غزہ کے عوام کے درد وغم کو کم کرنے اور مشکلات دور کرنے نیز ان کے خلاف ...

ٹرمپ کا زیلنسکی پر بڑا حملہ، امریکی صدر نے یوکرین کے صدر کو آمر قرار دے دیا

Image
سن رائز نیوز ایجنسی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی پر شدید حملہ کرتے ہوئے انہیں ایک آمر قرار دیا ہے جو بغیر کسی الیکشن کے اقتدار پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو یوکرین میں جاری جنگ پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو نشانہ بناتے ہوئے ولادیمیر زیلنسکی کو "آمر" قرار دے دیا۔  انہوں نے خبردار کیا کہ امن کو یقینی بنانے کے لیے زیلنسکی کو تیزی سے آگے بڑھنا پڑے گا، ورنہ وہ اپنا ملک کھو دیں گے۔  امریکی صدر کے اس بیان سے دونوں رہنماؤں کے درمیان تنازع مزید گہرا ہوگیا ہے جس کی وجہنسے یورپی حکام کی پریشانی بھی بڑھ گئی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر یوکرین کے صدر کو "بغیر الیکشن کے ایک ڈکٹیٹر" قرار دیا اور لکھا کہ زیلنسکی کو جلدی سے حرکت میں آنا چاہیے ورنہ ان کے پاس کوئی ملک نہیں رہے گا۔ 

دہلی میں 26 سال بعد بی جے پی برسر اقتدار، ریکھا گپتا نے بطور وزیر اعلیٰ حلف اٹھا لیا

Image
  سن رائز نیوز ایجنسی: بھارتیہ جنتا پارٹی 26 سال بعد دہلی میں برسر اقتدار آگئی ہے اور بی جے پی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھالیا ہے اور ان کی حلف برداری کے ساتھ ہی وہ دہلی کی چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔ سن رائز نیوز ایجنسی کے مطابق ریکھا گپتا نے رام لیلا میدان میں منعقدہ تقریب میں عہدے کا حلف لیا جس کے بعد وہ سشما سوراج، شیلا ڈکشٹ اور آتشی کے بعد دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ بنی ہیں۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت این ڈی اے کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی اسٹیج پر موجود تھے، اس کے بعد یکے بعد دیگرے کابینہ کے وزراء نے حلف لیا، جن میں پرویش ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر اندرراج، کپِل مشرا اور پنکج سنگھ شامل تھے۔ تقریب کے لیے تین الگ الگ اسٹیج تیار کیے گئے تھے، مرکزی اسٹیج پر وزیر اعظم نریندر مودی، لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، نامزد وزیر اعلیٰ، ان کی کابینہ کے اراکین اور این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ موجود تھے اور دوسرے اسٹیج پر مذہبی رہنما اور معزز مہمان موجود تھے، جبکہ تیس...

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

Image
جموں: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری برف باری کی وجہ سے ٹریفک کو بند کر دیا گیا تھا لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹریفک حکام نے آج صبح یہ اطلاع دی کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق فی الحال صرف مسافر بردار گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے اور جلد ہی بڑی گاڑیوں کو بھی چلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

عترت سوسائٹی موہری گورسائی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل کا انعقاد، ضلع بھر کے نامور علماء اور شعراء نے شرکت کی

Image
 عترت سوسائٹی موہری گورسائی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے علماء اور شعراء نے شرکت کی اور امام زمانہ کی شان میں فضائل بیان کیئے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ محفل زیارت سید ولی شاہ شیرازی موہری گورسائی میں منعقد ہوئی جس میں شیعہ اور سنی تمام افراد نے بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کی۔ محفل میں مولانا سید مختار حسین جعفری، مولانا سید ذاکر حسین جعفری اور مولانا سید ظہیر عباس جعفری نے خطاب کیا اور امام زمانہ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس محفل کی نظامت عالی جناب سید ناصر حسین نے کی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اس محفل میں ضلع بھر کے نامور شعراء نے بھی شرکت کی اور اپنا اپنا کلام پیش کیا، جن شعراء نے اس محفل میں شرکت کی ان میں محتشم احتشام بٹ، مولانا بشیر، مولانا علی نواز معروفی، مولانا کرار علی، مولانا روح اللہ، سید علی نصراللہ، سید حسن عبداللہ، سید مطلوب حسین، سید ذاکر حسین ، وارث حسین شاہ اور دیگر شعراء شامل ہیں۔

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے