Posts

Showing posts from March, 2025

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

Image
نئی دہلی: ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور کی پندرہ سالہ درخشاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ آنے والے نئے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر کے علماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور نے تمام ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے تقریباً پندرہ سالوں تک ہندوستان میں بطور آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خدمت انجام دی اور اس عظیم ذمہ داری کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان سالوں میں ہندوستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں میں صرف محبت، بھائی چارہ اور اتحاد دیکھا، ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ...

ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آگیا، 31 مارچ بروز پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی

Image
مہنڈر: ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام مکاتب فکر کے مذہبی رہنماؤں اور تنظیموں نے کل 31 مارچ 2025 بروز پیر کو عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان، شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں، آل جموں وکشمیر شیعہ ایسی سی ایشن، مفتی اعظم ناصر الاسلام سمیت تمام مذہبی رہنماؤں نے عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل 31 مارچ بروز پیر کو جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ عید الفطر اسلامی کیلنڈر کے سب سے اہم دنوں میں سے ایک ہے جو ایک ماہ کے طویل روزے اور روحانی عکاسی کے اختتام کی علامت ہے جسے رمضان کہا جاتا ہے، یہ تہوار اسلامی کیلنڈر کے دسویں مہینے شوال کی پہلی تاریخ کو منایا جاتا ہے، پوری دنیا کے مسلمان اس خوشی کے موقع کو منانے کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں۔ عید الفطر بخشش، مہربانی، رحم دلی اور سخاوت کا دن ہوتا ہے، یہ خاندانوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھا ہونے، کھانا بانٹنے اور تحائف لینے دینے کا دن ہوتا ہے۔ 

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل 30 مارچ کو عیدالفطر کا اعلان

Image
ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل 30 مارچ کو عیدالفطر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر السدیر میں عید کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ہوا جبکہ مکہ، مدینہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔  شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، سعودی عرب میں عیدالفطر بروز اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔ خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ملکی اور غیرملکی شہری بھی چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی چاند نظر آگیا، خلیجی ملک میں عیدالفطر کل منائی جائے گی جس کا سرکاری اعلان کردیا گیا۔  ادھر جانب شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اماراتی فتویٰ کونسل کا اجلاس ابوظبی کے تاریخی قلعہ الحصن میں ہوا۔  اجلاس کی صدارت شیخ عبداللّٰہ بن بیہ اور ڈاکٹر عمر حبتور الدرعی نے کی۔ اجلاس میں شرعی، فلکیاتی اور قانونی ماہرین اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک اور خلیج...

یوم القدس، مظلوموں کی حمایت کا دن

Image
منظرنامہ: یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور حاکمیت قائم کرنے کا دن ہے یہ دن القدس کا دن ہے، یہ دن اللہ اور اس کے پیارے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دن ہے، یہ دن حق پرستوں کا دن ہے، یہ دن باطل قوتوں کی سرنگونی کا دن ہے۔ آئیں ہم اس سال یوم القدس مناتے ہوئے اس بات اور عزم کا عہد کریں کہ ہم میں سے ہر فرد معاشرے میں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔  یہ عہد کریں کہ ہم فلسطینیوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ مسئلہ فلسطین کے خلاف ہونے والی صیہونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، یہ وہ کام ہیں جو ہم میں سے ہر فرد انجام دے سکتا ہے۔  آئیں اسی جذبہ کے ساتھ اس سال کا یوم القدس مناتے ہوئے اپنا دینی، اخلاقی، سیاسی اور انسانی فریضہ ادا کریں۔ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں فلسطینیوں کی تحریک آزادی سے اظہار یکجہتی کے لئے اور بالخصوص قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔  اس دن کا آغاز سنہ1970ء کی دہائی میں اس وقت ہوا، جب ایران سے تعلق رکھنے والے امام خمینی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے آخری جم...

جموں کشمیر میں آیوشمان بھارت صحت اسکیم 10 دن سے بند، معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر سہولیات کو بند کیا گیا: ذرائع

Image
سرینگر: آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے تحت دی جانی والی مفت طبی سہولیات جموں وکشمیر کے نجی اسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں گزشتہ 10 روز سے ٹھپ پڑی ہیں کیونکہ اسکیم کے تحت مفت طبی سہولیات فراہم کرنے والے 93 نجی اور 103 ڈائیلیسز سینٹروں کے معاہدے میں کوئی توسیع عمل میں نہیں لائی گئی۔  سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گولڈن کارڈ کے تحت دی جانی والی نجی اسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کے معاہدے کی ہر تین سال کے بعد تجدید کرنا ہوتی ہے، جو کہ ابھی نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 14 مارچ کو نجی اسپتالوں اور سرکار کے درمیان یہ معاہدہ ختم ہوا لیکن 10 روز گزر جانے کے باوجود بھی اس معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں نجی اسپتالوں نے مفت طبی سہولیات کو بند کردیا ہے۔ آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے دائرے میں کشمیر صوبے میں 40 نجی اسپتال اور 90 ڈائلیسز سینٹرز کام کر رہے ہیں جب کہ صوبۂ جموں کے 53 نجی اسپتال اور 13 ڈائلیسز مراکز گولڈن کارڈ کے تحت مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ کشمیر صوبے کی نجی اسپتال ایسوسی ایشن کے مطابق مفت علاج کو لے کر مسائل، انشورنس کمپنی ایفکو ٹوکیو کے باہر نکلنے سے پیدا ہوئ...

ترک صدر کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے، عوام نے آخری دم تک لڑنے کا ارادہ کرلیا

Image
  استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف ملک بھر میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جن میں آئے دن شدت پیدا ہورہی ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردوان کے سیاسی حریف امام اوغلو کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کے بعد پورے ملک میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور لوگ جمہوریت کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی بھر میں بڑے پیمانے پر پرامن مظاہروں میں ہزاروں افراد امام اوغلو کی حمایت میں ڑکوں پر نکل چکے ہیں اور آئے دن مظاہروں میں شدت پیدا ہورہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے استنبول، انقرہ اور ازمیر میں مظاہرین پر پانی کی بوچھار، آنسو گیس، کالی مرچ کے اسپرے اور پلاسٹک کے چھرے داغے ہیں۔  اردوان کی حریف جماعت سے تعلق رکھنے والے احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ یہ اب صرف ریپبلکن پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ترک جمہوریت کا مسئلہ ہے، ہم اپنے حقوق کو اتنی آسانی سے غصب کرنے کو قبول نہیں کرتے ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ ادھر مغربی ترکی کے شہر بوڈرم میں ایک پولنگ اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے 38 سالہ انجینئر مہمت دیانک نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ آخر میں ہم روس کی طرح ہو جائیں گ...

عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کے خلاف عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا رد عمل، کہا ہم پابندی کے حق میں نہیں

Image
  سرینگر: مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی جماعت عوامی ایکشن کمیٹی (AAC) اور مسرور عباس انصاری کی قیادت والی اتحاد المسلمین پر پابندی پر بعد جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت سیاسی پارٹیوں پر پابندی کے حق میں نہیں ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ یہ فیصلہ وزارت داخلہ نے لیا ہے، لیکن مجھے اس کا کوئی علم نہیں تھا کیونکہ ایسے معاملات ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہوتے ہیں۔  عمر عبداللہ نے گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کی وجوہات کیا ہیں، مجھے معلوم نہیں کیونکہ یہ فیصلہ منتخب حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور جس انٹیلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی وہ ہمارے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس پابندی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتِ ہند نے علیحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق کو زیڈ پلس سیکیورٹی فراہم کی ہے تو ان کی جماعت ملک دشمن کیسے ہو سکتی ہے؟ محبوب...

مرکزی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی عائد کردی

Image
سرینگر: مرکزی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی، جس کی قیادت میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین، جس کے سربراہ مسرور عباس انصاری ہیں ان دونوں جماعتوں پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری دو علیحدہ نوٹیفکیشنز میں دونوں تنظیموں پر بھارت کی خودمختاری، سالمیت اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ AAC اور اس کے رہنماؤں پر متعدد فوجداری مقدمات درج ہیں، جن میں بغاوت، غیر قانونی اجتماع اور تشدد پر اکسانے جیسے الزامات شامل ہیں۔ سرینگر کے مختلف تھانوں، جن میں نوہٹہ، صفا کدل اور کوٹھی باغ شامل ہیں، میں میر واعظ عمر فاروق اور دیگر AAC ارکان کے خلاف بھارت مخالف تقاریر کرنے، انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کرنے جیسے مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے بھی AAC کے ترجمان آفتاب احمد شاہ اور دیگر افراد کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں چارج شیٹ دائ...

زکات فطرہ کسی مسجد، خانقاہ، زیارت اور سیاسی و مذہبی تنظیم کو نہیں دیا جاسکتا: مفتی اعظم کشمیر

Image
سرینگر: جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے زکات فطرہ کے بارے میں مکمل تفصیل بتاتے ہوئے بالکل واضح کیا ہے کہ یہ صدقہ غریب، مفلس، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے لہذٰا کسی مسجد، خانقاہ، زیارت اور سیاسی و مذہبی تنظیم کو نہیں دیا جا سکتا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے زکات فطرہ کی مقدار کو معین کرتے ہوئے کہا ہے کہ زکات فطرہ 75 روپے فی کس مقرر کیا جاتا ہے تاہم مالی استطاعت کے لحاظ سے زیادہ صدقہ فطر ادا کرنے میں کوئی بھی حرج نہیں ہے۔ مفتی اعظم نے کہا کہ صدقہ فطر کی رقم کشمیر اور جموں خطے کے علماء کرام کے ساتھ مکمل مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کی گئی ہے۔ انہوں نے زکات فطرہ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ صدقہ فطر مقدس رمضان المبارک کے اختتام اور رخصت ہونے پر ہر ایک مسلمان مرد اور عورت پر ادا کرنا واجب ہے، جبکہ ہر شیر خوار بچہ پر صدقہ فطر واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر کی مقدار ہر ایک کی طرف سے صاع شرعی مقرر ہے، یعنی پونے دو سیر گیہوں کا آٹا جو درمیانی قسم کا آٹا ہے، پوری تحقیق کے بعد 75 روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیا جات...

جموں کشمیر بجٹ میں ڈیلی ویجرز کو نظر انداز کیئے جانے پر سرینگر میں شدید احتجاج

Image
سرینگر: جموں کشمیر حکومت کی جانب سے اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا لیکن اس بجٹ میں ڈیلی ویجرز کو نظرانداز کیا گیا جس کے خلاف ڈیلی ویجرز اور کیژول لیبررز نے پیر کو سرینگر میں احتجاج کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی ویجرز کے اس احتجاج کو جو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف جارہا تھا پولیس نے انہیں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک مارچ کرنے سے روک دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں عارضی ملازمین سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں جمع ہوئے تاکہ اپنی ریگولرائزیشن اور کم از کم اجرت کے قانون کے نفاذ کا مطالبہ کریں تاہم جل شکتی دفتر کے باہر تعینات پولیس نے ان کے مارچ کو پیش قدمی کی اجازت نہیں دی۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ میں ان کے مسائل پر کوئی خاص اعلان نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے احتجاج کیا اور علی الصبح ہی عارضی ملازمین ایکسچینج روڈ پر جمع ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں تقریباً ساٹھ ہزار ڈیلی ویجرز محض 9000 روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں جس سے ان کے لیے اپنے کنبوں کا گزر بسر مشکل ہوگیا ہے، یہ ورکرز محکمہ صحت سے لے کر...

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار جیت حاصل کرلی

Image
دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے، نائب کپتان شبمن گل 31 رنز پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، بھارتی ٹیم ابھی شبمن گل کی وکٹ کے نقصان سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ مائیکل بریسویل نے محض چار گیندوں بعد ویراٹ کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ کوہلی صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، جس سے بھارت پر دباؤ مزید بڑھ گیا تھا لیکن بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بھارت نے یہ میچ جیت لیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بھارت کا پانچواں جبکہ نیوزی لینڈ کا تیسرا چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہے۔ 

یمنی تنظیم انصار اللہ کی اسرائیل کو دھمکی، 4 دن کے اندر غزہ میں امدادی سامان نہ جانے دیا تو شدید حملے کریں گے

Image
صنعا: یمن کی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے 4 دن کے اندر غزہ میں امداد کا داخلہ نہ کھولا تو وہ اسرائیل کیخلاف اپنی بحری کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی مجاہدین نے اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے 4 دن کی مہلت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام گزشتہ ہفتےکو ہوا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا یکطرفہ اعلان اس شرط پر کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیے بغیر مزید قیدی رہا کرے۔  حماس کی جانب سے انکار پر اسرائیل نے غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا، غزہ کی پٹی میں تمام امدادی سامان کی ترسیل کو رکے ہوئے 6 دن ہوچکے ہیں تاہم اب یمن کے حوثی مجاہدین کے رہنماء عبدالملک الحوثی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے 4 دن کے اندر غزہ میں امداد کا داخلہ نہ کھولا تو وہ اسرائیل کے خلاف اپنی بحری کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ حوثی، جو مغربی یمن کے بیشتر حصے بشم...

جامع مسجد سرینگر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ، مسجد کے کونے کونے کو منور کر دیا گیا

Image
سرینگر: سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی خوبصورتی میں اس وقت چار چاند لگ گئے جب انجمن اوقاف جامع مسجد نے مسجد کے چاروں طرف بہترین لائٹس لگا کر مسجد کی خوبصورتی میں مزید اِضافہ کیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس عالیشان کام کا افتتاح میرواعظِ کشمیر اور انجمن اوقاف جامع مسجد کے سربراہ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جمعہ کے روز نمازِ مغرب کے بعد روشنیوں کا بٹن دبا کر کیا جب کہ اس موقع پر عقیدت مندوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انجمن اوقاف نے ان تمام معاونین اور عملے کے ارکان کا شکریہ ادا کیا جن کی حمایت سے یہ کاوش ممکن ہو سکی۔ انجمن کے مطابق اس لائٹنگ سے مسجد کی خوبصورتی اور کشش میں اضافہ ہوگا، لوگوں کو پُرسکون اور اطمینان بخش ماحول ملے گا جس سے لوگوں کو عبادات کے لیے مزید ترغیب ملے گی۔ واضح رہے کہ اس بات کی جانکاری انجمن اوقاف جامع مسجد نے ایک پریس نوٹ میں یہ جانکاری دیتے ہوئے دی اور کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کر رہی ہے کہ جامع مسجد کے لائٹس الیومینیشن پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ بابرکت ماہِ رمضان کے دوران کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، اس منصوبے کا مقصد تاریخی مسجد کے روح...

ماہ رمضان، رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ

Image
پروردگار نے امت مسلمہ پر خاص فضل و کرم کیا ہے اور بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن میں اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ماہ رمضان کا عطا کرنا بھی ہے۔  یہ وہ با برکت مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت، برکت اور مغفرت کے دروازے کھول دیتا ہے، ہر مسلمان کے لیے اس مقدس مہینے میں سنہری موقع ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت، برکت اور مغفرت سے بھرپور فائیدہ اٹھائے۔ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ہے، حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔  اللہ تعالیٰ کی رحمت بے شمار ہے جس کی کوئی حد نہیں۔ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں اپنی خاص نعمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے اور نیکی کرنے کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے در گزر کرنے اور بخشش کی بارش ہوتی ہے۔ جو مسلمان اس ماہ مقدس میں روزہ رکھ کر عبادت، توبہ، استغفار اور نیک اعمال کرنے میں مصروف رہتے ہیں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔رمضان المبارک کو مغفرت کا مہینہ بھی قرار دیا گیا ہے، ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ مغفرت ہے، حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص ایمان اور نیک ...

سری لنکا کے سابق کرکٹر مرلی دھرن کو جموں کشمیر میں 206 کنال مفت زمین فراہم، حکومت کو بھنک تک نہیں ہوئی

Image
جموں: جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں سری لنکا کے سابق کرکٹر مرلی دھرن کو مفت میں 206 کنال زمین ملنے پر ایک نیا تنازع شروع ہو گیا ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کولگام حلقہ اسمبلی کے رکن محمد یوسف تاریگامی نے جب اسمبلی میں یہ سوال پوچھا کہ غیر ملکی شخص کو کشمیر میں کیسے مفت زمین فراہم کی گئی تو اس سوال پر حکومت بھی ہکا بکا رہ گئی اور کہا کہ حکومت کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کولگام حلقہ اسمبلی کے رکن محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ انہیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایک سابق کرکٹر کو مشروبات سے متعلق مصنوعات بنانے کے لیے ایک فیکٹری کھولنے کے لیے اراضی الاٹ کی گئی ہے جس کے جواب میں محکمۂ دیہی ترقی کے وزیر جاوید ڈار نے اس معاملے کو دیکھنے کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کے پاس اس کے بارے میں معلومات نہیں ہیں لیکن ہم اس کا جائزہ لیں گے۔ دوسری جانب کانگریس کے ایم ایل اے غلام احمد میر نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا اور وضاحت طلب کی کہ ایک غیر ہندوستانی کرکٹر کو کٹھوعہ میں زمین کیوں دی گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس بنیاد پر انہیں مفت زمین دی گئی ہے اور ان سے ایک پیسہ بھ...

سات سال بعد جموں کشمیر اسمبلی میں بجٹ پیش، وزیر اعلیٰ نے کیا 1.12 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

Image
سرینگر: آج وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ عمر عبداللہ نے سات سال بعد جموں کشمیر اسمبلی میں 1.12 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا جس میں مختلف شعبوں کی تعمیر و ترقی کے لیے کروڑوں روپے مختص کیے گئے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ عمر عبداللہ نے بجٹ پیش کیا جس میں زراعت کے لیے 815 کروڑ روپے اور سیاحت کی ترقی کے لیے 390 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ صنعت کو وسعت دینے کے لیے 64 صنعتوں کے قیام کا بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بجٹ میں ہیلتھ کیئر پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کے لیے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ تمام شہریوں کو 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس دیا جائے گا۔  دوسری جانب بجٹ میں 2 نئے ایمس اداروں اور 10 مکمل طور پر لیس نرسنگ کالجوں کے لیے بھی انتظامات شامل ہیں۔ جموں و کشمیر حکومت نے بجٹ میں زراعت، سیاحت اور صحت پر خصوصی توجہ دی ہے جبکہ روزگار، تعلیم اور مقامی سے عالمی اقدامات پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ بجٹ میں 2.88 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے زراعت کے لیے 815 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جم...

تیرہ جولائی کے 22 شہداء ہمارے ہیرو تھے اور رہیں گے: التجا مفتی

Image
سرینگر: پارٹی لیڈر اور سابق وزیرِاعلٰی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بی جے پی لیڈر سنیل شرما کی جانب سے 13 جولائی کے شہیدوں کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں پی ڈی پی کارکنان نے شرکت کی۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی پی کے کارکنوں نے التجا مفتی کی قیادت میں آج 13 جولائی کے شہداء پر بی جے پی لیڈر کے ریمارکس کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجی کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ شہدا کے وارث زندہ ہیں جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق التجا مفتی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا 70 سال قبل ان شہیدوں نے تانا شاہی راج کے خلاف اپنی جانیں نچھاور کیں، یہاں لوگوں پر ظلم تھا جس کے خلاف بولتے ہوئے وہ شہید ہوئے۔  انہوں نے کہا کہ ہم ان شہیدوں کی توہین کو برداشت نہیں کریں گے ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی یہاں ایک سیاسی تحریک شرع ہوئی اور پھر جمہوری نظام قائم ہوا۔ التجا نے کہا کہ اگر ان شہیدوں نے قربانیاں نہ دی ہوتیں تو یہاں جمہوری نظام قائم نہیں ہوتا۔  التجا مفتی نے مزید کہا کہ کل ہمارے ان شہیدوں کی توہین کی ...

بی جے پی لیڈر نے نازیبا زبان کا استعمال کیا: سریندر چودھری

Image
سرینگر: جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے اسمبلی میں بی جے پی لیڈر سنیل شرما کی جانب سے شہیدوں کے خلاف ہرزہ سرائی اور نازیبا الفاظ کے استعمال کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی کے شہیدوں نے ملک کے آئین قانون اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں اور جو زبان بی جے پی لیڈر نے ان کے خلاف استعمال کی وہ نامناسب ہے۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار گزشتہ روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا جو شہیدوں کے لئے زبان استعمال کی گئی وہ مناسب نہیں ہے، وہ شہید ہیں، انہوں نے لوگوں کے لئے لڑائی لڑی اور وہ ملک کے آئین قانون اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا جو آج بی جے پی نے ان کے خلاف زبان استعمال کی وہ نامناسب ہے جو ٹھیک بات نہیں ہے۔ چودھری نے کہا اگر ان کو مہاراجہ جی کے ساتھ اتنی محبت ہے تو ریاست اور دفعہ 370 بھی ان کی ہی دین تھا جب اس کو منسوخ کیا گیا تو اس وقت ان کو مہاراجہ ہری سنگھ کی یاد کیوں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر سنیل شرما نے اسمبلی میں 13 جولائی کے شہی...

بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی پر ایوان میں شدید ہنگامہ، بیان کو ریکارڈ سے حذف کر دیا گیا

Image
  سرینگر: بی جے پی لیڈر سنیل شرما کی ہرزہ سرائی پر ایوان میں شدید ہنگامہ شروع ہو گیا اور تمام اسمبلی ممبران نے اس بیان کو ریکارڈ سے حذف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی میں اس وقت شدید ہنگامہ شروع ہوا جب اپوزیشن لیڈر اور سینئر بی جے پی رہنما سنیل شرما نے 13 جولائی کے شہداء کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما وحید الرحمان پرہ نے 13 جولائی کے شہداء کے دن کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ان کی بات ختم ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کھڑے ہوئے اور اس مطالبے پر اعتراض جتایا۔ سنیل شرما نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہید نہیں بلکہ غدار تھے جس پر ایوان میں زبردست احتجاج شروع ہوگیا۔  بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی کے خلاف حکومتی بنچوں اور کشمیری اپوزیشن جماعتوں نے اس بیان پر سخت اعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ ریمارکس ایوان کے ریکارڈ سے حذف کئے جائیں۔ ایم ایل اے بانڈی پورہ نظام الدین بھٹ نے مطالبہ کیا یہ ریمارکس توہین آم...

بی جے پی لیڈر سنیل شرما کی 13 جولائی کے شہیدوں کے خلاف ہرزہ سرائی، مہاراجہ ہری سنگھ کے باغی قرار دیا

Image
سرینگر: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے 13 جولائی کے شہیدوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے انہیں مہاراجہ ہری سنگھ کے باغی قرار دے دیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنیل شرما نے کا کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے باغیوں کو شہید نہیں کہا جا سکتا ہے۔  بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ملک کے دشمنوں کے حق میں یوم شہادت نہیں ہو سکتا ہے۔ ایوان میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جب پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرا نے مطالبہ کیا کہ 13 جولائی 1931 کو جويوم شہدا تھا کی منسوخ شده چھٹی پر کیلنڈر میں نظر ثانی کی جائے، تاہم اس پر بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے اعتراض کیا۔ سنیل شرما نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے مہاراجہ کے خلاف بغاوت کی وہ شہید نہیں کہلائے جا سکتے۔  

زی نیوز کی اسلام دشمن سازش کا پردہ فاش، بغیر تحقیق کے غلط خبر کو کیا نشر

Image
  دہلی: یہ بات تو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ ہندوستان کے اکثر میڈیا چینلز اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آئے دن زہر اگلتے رہتے ہیں لیکن زی نیوز کا پردہ اس وقت فاش ہوگیا جب زی نیوز کے جھوٹے اینکرز نے جموں کشمیر کی ایک خبر نشر کی جس میں ایک نوجوان کو ٹرک پر نماز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زی نیوز نے اس خبر کو بتاتے ہوئے یوں کہا کہ اس نوجوان کے نماز پڑھنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ اس ٹریک ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی مانگ کر رہے ہیں لیکن سن رائز نیوز ایجنسی کی تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی کہ رام بن میں شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے جام لگا ہوا تھا اور اسی دوران نماز کا وقت ہوا جس کو دیکھتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے اپنے ٹرک کے اوپر ہی نماز ادا کی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی لیکن اسلام اور مسلمان دشمن میڈیا نے جیسے ہی اس ویڈیو کو دیکھا انہوں نے اپنی ناپاک سازش کو شروع کردیا اور جان بوجھ کر غلط خبر پھیلانا شروع کردیا۔

سجاد غنی لون کا ایوان سے واک آؤٹ، ترامیم کی نامنظوری پر شدید ناراضگی

Image
 سرینگر: پیپلز کانفرنس کے صدر اور ہندواڑہ کے ایم ایل اے سجاد غنی لون کی جانب سے ایوان میں کچھ ترامیم پیش کی گئیں لیکن اسپیکر کی جانب سے انہیں نامنظور کرنے پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سجاد غنی لون نے قانون ساز اسمبلی سے واک آؤٹ کیا کیونکہ ان کی طرف سے آرٹیکل 370 پولیس ویریفکیشن اور بیرون جموں و کشمیر جیلوں میں قید افراد کی واپسی سے متعلق ترامیم کو نامنظور کر دیا گیا تھا۔ اسپیکر عبد الرحيم راتھر سے استفسار کیا کہ ان کی ترامیم کو کیوں نامنظور کیا گیا، جن میں آرٹیکل 370، 1987 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند افراد کے مسائل شامل تھے۔  اسپیکر نے وضاحت کی کہ ان ترامیم کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طرز عمل کے تحت نامنظور کیا گیا ہے۔ لون نے لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر سات ترامیم پیش کی تھیں، لیکن صرف دو کو منظوری دی گئی۔  اپنی ترامیم میں انہوں نے نشاندہی کی کہ گورنر کے خطاب میں آرٹیکل 370 موجوده پولیس ویریفکیشن نظام کے خاتمے، اور 1987 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ لو...

دنیا کے کس ملک میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہوگا، جانیئے اس رپورٹ میں

Image
جموں: رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور آج دوسرا روزہ ہے، پوری دنیا میں مسلمان ماہ صیام میں روزوں کا اہتمام کرتے ہیں، روزہ چاہے جتنا بھی طویل ہو مسلمان اس اہم فریضہ کو ادا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں ہندوستان اور پاکستان سے بھی زیادہ طویل روزہ رکھنا پڑتا ہے۔ رواں برس رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں ہے۔  سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے 30 منٹ ہے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20 گھنٹے طویل ہے، ہم اس رپورٹ میں تفصیل سے بتائیں گے کہ کس ملک میں کتنے گھنٹے کا روزہ رکھا جا رہا ہے:  ہر ملک میں سحر و افطار کے اوقات مختلف ہوتے ہیں جس کا انحصار سورج طلوع اور غروب ہونے پر ہوتا ہے، ایسا جغرافیائی محل وقوع کے باعث ہوتا ہے۔ اس سال دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے ساڑھے 16 گھنٹے کے قریب ہوگا۔ مندرجہ ذیل رپورٹ میں ان ممالک کے روزوں کے اوقات سے متعلق تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق الجزائر میں 16 گھنٹے 44 منٹ کا سب سے طویل دورانیے کا روزہ ہوگا جبکہ صومالیہ میں یہ دورانیہ صر...

جموں کشمیر اسمبلی کا 7 سال بعد پہلی بار بجٹ اجلاس ایل جی منوج سنہا کے خطاب سے شروع ہوگیا

Image
سرینگر: جموں کشمیر اسمبلی کا پہلا بجٹ اجلاس 7 سال کے بعد آج صبح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب سے شروع ہوا۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس تقریباً ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گا جس میں وزیر اعلیٰ عمر عبدالله 7 مارچ 2025 کو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کا سال 2025-26 کا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 40 دنوں پر محیط اس بجٹ اجلاس کی کل 22 نشستیں ہوں گی، یہ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کی قانون ساز اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔ دو دن پرائیویٹ ممبرز کی قراردادوں کے لیے اور ایک دن پرائیویٹ ممبرز کے بلز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا 5 روزہ اجلاس 4 نومبر 2024 کو سری نگر میں منعقد ہوا تھا۔  قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں سات سال کے طویل وقفے کے بعد اپنی قانون ساز اسمبلی کا یہ پہلا بجٹ اجلاس منعقد کر رہا ہے۔  یاد رہے کہ جموں و کشمیر کا آخری بجٹ اجلاس 2018 میں ہوا تھا جب پی ڈی پی- بی جے پی مخلوط حکومت میں اس وقت کے وزیر خزانہ حسیب درابو نے جنوری میں بجٹ پیش کیا تھا۔ 

ٹرمپ اور زیلنسکی میں شدید بحث، یوکرینی صدر میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے

Image
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی کے مابین وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران شدید بحث ہوگئی جس کے بعد یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی وقت سے پہلے ہی میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں صدور کے مابین یہ تکرار وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ان کی ایک ملاقات کے دوران ہوئی، جس کا ایک مقصد امریکہ کی یوکرین میں زمینی معدنیات تک رسائی کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کرنا بھی تھا۔ تاہم ٹرمپ اور زیلنسکی کی بحث کے باعث یہ معاہدہ طے نہ پا سکا اور یوکرینی صدر مقررہ وقت سے قبل ہی یہ ملاقات چھوڑ کر چلے گئے۔ بعد ازاں ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی اب واپس آنا چاہتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا۔ دریں اثنا امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران جب صدر زیلنسکی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ٹرمپ سے معذرت کریں گے، تو انہوں نے کہا، نہیں، میں امریکی صدر کا احترام کرتا ہوں، اور امریکی عوام کا بھی احترام کرتا ہوں ۔۔۔ اور میرا خیال ہے کہ ہمیں نہایت سچائی کے ساتھ کھل کر بات کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ باتیں بن...

وزیر اعلیٰ عمر عبدالله کی ماہ رمضان سے متعلق مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ اہم میٹنگ

Image
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رمضان المبارک کی آمد سے ایک روز قبل جموں کشمیر کے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس میں انہوں نے ماہ مبارک رمضان کے دوران تمام تر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے اس دوران تمام متعلقہ محکموں کو قریبی تال میل سے کام کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی سمیت دیگر تمام انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بھی ملک بھر کے ساتھ ساتھ 2 مارچ یعنی اتوار سے ماہ مبارک رمضان شروع ہو رہا ہے۔ عمر عبدالله نے ہفتے کو اپنے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کل سے شروع ہونے والے ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سری نگر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا، متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ قریبی تال میل سے کام کریں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی خاص طور پر سحری اور افطاری کے دوران سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ محکموں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ مناسب پانی کی فراہمی، ٹریفک کا انتظام اور قیم...

شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق خان کا ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے اہم پیغام

Image
جموں: شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر عاشق حسین خان نے رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے عبادت، صبر، ایثار اور بھائی چارے کا مہینہ قرار دیا۔  سن رائز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ رمضان ہمیں صبر، تقویٰ، ہمدردی اور دوسروں کی خدمت کا درس دیتا ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اس مقدس مہینے میں غریبوں اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں۔ اپنے پیغام میں عاشق حسین خان نے جموں صوبہ میں عوام کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران بلا تعطل بجلی، صاف پانی، صحت و صفائی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی اور پانی کی قلت عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، جس کا فوری سدباب ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ہمیں سماجی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے، اس لیے تمام مکاتبِ فکر کو آپس میں اتحاد اور محبت کے ساتھ رہنا چاہیے۔  

Popular posts from this blog

سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت

بھارت میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کی 15 سالہ خدمات کو خراج تحسین، ملک بھر کے علماء نے شرکت کی

جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے